اسرائیل کے 'آئرن ڈوم' کا جواب دے گا 'اسٹیل ڈوم'، ایس-400 میزائل ڈیل ختم کرکے ترکی تیار کر رہا ہے نیا اسلحہ

ترکی کے اس منصوبہ کا مقصد فضائی علاقے کے لیے وسیع تحفظ فراہم کرنا ہے۔ 'اسٹیل ڈوم' کا مضبوط دفاعی نٹورک 4 لیئر پر مشتمل ہے۔

رجب طیب ایردوآن، تصویر آئی اے این ایس
رجب طیب ایردوآن، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مشرق وسطیٰ اس وقت جنگ کے سائے میں ہے۔ اسرائیل مسلسل مہلک حملے کر رہا ہے جس کا جواب دینے سے فلسطین، ایران اور ترکی سمیت دیگر مسلم ممالک قاصر ہیں۔ لیکن اب ترکی کھل کر اسرائیل کے مدمقابل آنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے تحت اس نے 'آئرن ڈوم' کا جواب دینے کے لیے 'اسٹیل ڈوم' بنانا شروع کردیا ہے۔ ترکی نے جدید، گھریلو طور سے تیار کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام کے منصوبہ کا اعلان کر دیا ہے۔ استنبول کے اخبار 'ڈیلی صبا' نے اس سلسلے میں تصدیق کرتے ہوئے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبہ کا مقصد ترکی کے فضائی علاقے کے لیے وسیع تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ترکی کے 'اسٹیل ڈوم' بنانے کے اعلان کی وجہ سے روسی صدر پوتن کی پریشانی بڑھ گئی ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی ایس-400 ڈیل اب ختم ہو گئی ہے۔ 2.5 بلین ڈالر کے روسی ایس-400 میزائل نظام جو اہم بین الاقوامی تناؤ کا ذریعہ ہے، کو نئے سسٹم سے باہر رکھا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ترکی کے ذریعہ اپنے ناٹو معاونین اور روس کے درمیان جیو-پولیٹیکل رشتوں کو اُجاگر کرتا ہے۔


6 اگست کو ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کے ذریعہ منظور یہ منصوبہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم اُڑان ہے۔ اسٹیل ڈوم صرف ایک سسٹم نہیں ہے بلکہ یہ 'سسٹمس کا ایک نظام' ہے، جس میں ترکی کے دفاعی ماہر کمپنیوں اسیلسن، روکیٹسن اور ایمکیئی کے ذریعہ تیار مختلف گھریلو تکنیکوں کو یکجا کیا گیا ہے۔یہ سیسنر کمیونکیشن ماڈیول، کمانڈ اور کنٹرول اسٹیشن اور اے آئی-آپریٹیڈ فیصلہ لینے والے آلات کو ملاکر فضائی خطروں کے خلاف ایک وسیع ڈھال بناتا ہے۔

یہ مضبوط دفاعی نیٹورک 4 لیئر میں ہے۔

  • بہت کم دوری (10 کلومیٹر تک): اس میں کورکوٹ، گوک برک اور سُنگور جیسے نظام شامل ہیں۔

  • کم دوری (10-5 کیلومیٹر): اس میں ہیرکس، ہسار اے+ اور گوکڈیمر شامل ہیں۔

  • درمیانی دوری (15-10 کیلومیٹر): اس میں کلکن 1، کلکن 2 اور ہسار او+ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

  • لمبی دوری: (+30-15 کیلومیٹر): اس میں سِپر نظام کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی منصوبہ بند سرحد 100 کیلومیٹر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔