پیرس اولمپکس 2024: کشتی میں رتیکا ہڈا سے تمغہ کی امید، ادیتی-دِکشا پیش کر رہی ہیں چیلنج

کشتی میں پری کوارٹر فائنل، کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کے مقابلے ہوں گے۔ ہندوستان نے اب تک 5 برانز اور 1 سلور کے ساتھ کُل 6 تمغے جیتے ہیں۔

اولمپکس، تصویر آئی اے این ایس
اولمپکس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پیرس اولمپک اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اب کچھ ہی مقابلے باقی ہیں۔ ایسے میں ہندوستانی دستے سے کچھ اور تمغوں کی امید کی جا رہی ہے۔ اب تک 5 برانز اور ایک سلور کے ساتھ 6 تمغے ہندوستان کے پاس ہیں۔ 15 ویں دن کشتی میں رتیکا ہڈا سے بہتر مظاہرہ اور تمغہ کی طرف پیش قدمی کی امید کی جا رہی ہے۔ وہ فری اسٹائل 76 کیلوگرام کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ہنگری کی بیرناڈیٹ ناگی کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ اس مقابلے میں اگر کامیابی ملتی ہے تو آج ہی کے دن وہ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کا مقابلہ کھیلیں گی۔ اگر سیمی فائنل میں بھی کامیابی مل جاتی ہے تو ہندوستان کو ایک اور تمغہ مل سکتا ہے۔

دوسری طرف گولفر ادیتی اشوک اور دیکشا ڈاگر بھی انفرادی زمرے میں مزاحمت کرتے ہوئے چیلنج پیش کر رہی ہیں، حالانکہ دونوں فی الحال کافی پیچھے چل رہی ہیں لیکن ان سے واپسی کی امید کی جا رہی ہے۔ واضح ہو کہ دیکشا ڈاگر نے ٹوکیو اولمپک میں کافی متاثر کیا تھا اور وہ تمغہ جیتنے کے کافی قریب پہنچ گئیں تھیں لیکن وہ کرنے سے محروم رہ گئیں۔


گولف:

  • ویمنس انڈیوجوئل فائنل: ادیتی اشوک اور دیکشا ڈاگر (دوپہر12.30 بجے سے)

کشتی:

  • ویمنس فری اسٹائل 76 کیلوگرام پری کوارٹر فائنل: رتیکا ہڈا بمقابلہ بیرناڈیٹ ناگی (ہنگری) (دوپہر 2.51 بجے سے)۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔