روس-یوکرین جنگ: روسی حملہ کے درمیان ماریوپول میں 1000 سے زائد یوکرینی فوجیوں نے کیا سرینڈر

مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد ملک کے طور پر منظوری دینے کے بعد یوکرینی فوج کے ذریعہ یہاں لگاتار ہو رہے حملوں کے مدنظر روس نے 24 فرروی کو یوکرین میں خصوصی فوجی مہم کی شروعات کی تھی۔

یوکرین-روس جنگ، تصویر آئی اے این ایس
یوکرین-روس جنگ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ روس لگاتار یوکرین کے الگ الگ شہروں میں بمباری کر رہا ہے۔ اس درمیان روس کے چیچنیا ریپبلک لیڈر رمجان کادیروو نے ماریوپول میں 1000 سے زائد یوکرینی فوجیوں کی خودسپردگی کیے جانے کی جانکاری دی ہے۔ کادیروو نے ٹیلی گرام پر لکھا ہے کہ ’’یوکرینی مسلح افواج کے 1000 سے زائد بحریہ فوجیوں نے آج ماریوپول میں خودسپردگی کی ہے۔ ان میں سے سینکڑوں زخمی ہیں۔ یہی ان کی طرف سے اٹھایا گیا صحیح قدم ہے۔‘‘

مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد ملک کے طور پر منظوری دینے کے بعد یوکرینی فوج کے ذریعہ یہاں لگاتار ہو رہے حملوں کے مدنظر روس نے 24 فرروی کو یوکرین میں خصوصی فوجی مہم کی شروعات کی تھی۔ حملے کو لے کر روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا تھا کہ خصوصی فوجی مہم کا مقصد یوکرینی فوجی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرین پر قبضہ جمانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔