ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو سے ایک اچھی میٹنگ ہوئی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واشنگٹن/نئی دہلی: ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گزشتہ روز امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’ کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو سے ایک اچھی میٹنگ ہوئی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہمارا مقصد سپلائی چینز میں لچک لانا اور کاروبار میں ساکھ اور شفافیت کو بڑھانا ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : بلاول کو وزارت خارجہ اور مریم کو وزارت اطلاعات مل سکتی ہے
امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں، جے شنکر نے کہا ’’امریکی تجارتی نمائندہ، سفیر کیتھرین تائی سے مل کر اچھا لگا۔ ہم نے دو طرفہ تجارت اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کیتھرین تائی نے ٹوئٹ کیا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی پالیسی فورم کے دوبارہ آغاز سے دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔