مودی-بائیڈن کی ہوئی ٹیک کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات

پی ایم مودی نے کہا کہ صدر بائیڈن اورمیں نے اعلیٰ ٹیکنالوجی اور اختراع سے جڑے سی ای اوز سے ملاقات کی تاکہ ان طریقوں کا پتہ لگایا جاسکے، جس سے ٹیکنالوجی ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کو فروغ دے سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی اور صدر بائیڈن، تصویر یو این آئی</p></div>

پی ایم مودی اور صدر بائیڈن، تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ معروف ہندوستانی اور امریکی ٹیک کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے سی ای اوز سے ملاقات کی، جس میں مائیکروسافٹ کے ستیہ نڈیلا، گوگل کے سندر پچائی، مہندرا گروپ کے آنند مہندرا اور ریلائنس انڈسٹریز کے مکیش امبانی شامل تھے۔

پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا کہ سماجی ترقی کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال ایک مشترکہ مقصد ہے جو دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا، "آج وائٹ ہاؤس میں، صدر جو بائیڈن اور میں نے اعلیٰ ٹیکنالوجی اور اختراع سے جڑے سی ای اوز سے ملاقات کی تاکہ ان طریقوں کا پتہ لگایا جاسکے، جس سے ٹیکنالوجی ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کو فروغ دے سکتی ہے۔ سماجی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ایک مشترکہ مقصد ہے جو ہمیں جوڑتا ہے، ہمارے لوگوں کے ایک روشن مستقبل کا وعدہ کرتا ہے۔


انہوں نے کہا، "اے آئی مستقبل ہے، چاہے وہ مصنوعی ذہانت ہو یا امریکہ-بھارت! جب ہم باہمی تعاون سے کام کرتے ہیں تو ہماری قومیں ایک ساتھ مضبوط ہوتی ہیں، ہمارا سیارہ بہتر ہوتا ہے۔ وہیں، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ سی ای او نے دونوں ممالک کے درمیان جدید ترین ٹیکنالوجی اور تحقیق وترقی میں ادارہ جاتی تعاون کو گہرا کرنے کے وسیع مواقع اور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا، "وزیراعظم نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ہندوستان-امریکہ تکنیکی تعاون کو بروئے کار لانے کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کیا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔