ایران میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک، 119 زیر علاج

ایجنسی نے البرز صوبے کے چیف جسٹس حسین فاضلی کے حوالے سے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ زہریلی شراب سےتقریباً 191 افراد متاثر ہیں جنہیں مختلف استپال میں داخل کرایا گیا۔

شراب، تصویر آئی اے این ایس
شراب، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

تہران: ایران کے البرز صوبے میں گزشتہ 11 دنوں میں آلودہ شراب پینے سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے البرز صوبے کے چیف جسٹس حسین فاضلی کے حوالے سے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ زہریلی شراب سےتقریباً 191 افراد متاثر ہیں جنہیں مختلف استپال میں داخل کرایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک صوبائی پولیس نے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے دو گزشتہ دو دنوں میں پکڑے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد میتھانول میں پانی اور دیگر چیزیں ملا کر زہریلی شراب کی تیاری یا تقسیم میں ملوث تھے۔


ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ البرز میں ایشٹے ہارڈ کاؤنٹی میں ہیئر اسپرے پروڈکشن فیکٹری کے مالک کو غیرقانونی طور پر صنعتی درجے کی الکحل فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تھا، جس کا استعمال زہریلی شراب کو تیار کرنے میں کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے مقامی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ البرز میں گزشتہ دنوں زہریلی شراب پینے سے 12 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔