امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خفیہ میسیج ہیک ہونے کا دعویٰ، ایران کے ہیکرس کو ذمہ دار ٹھہرایا

امریکی نیوز ویب سائٹ پولیٹیکو نے بتایا ہے کہ اسے اوہیو سینیٹر جیڈی وینس پر کئے گئے انٹرنل ریسرچ سمیت کیمپین  ڈاکیومنٹ ای میل کئے گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکہ میں نومبر کے مہینے میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے سرگرمیاں کافی تیز ہیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنی تشہیری مہم میں کافی زور و شور سے لگے ہیں۔ اس درمیان یہ خبر آئی ہے کہ ان کے کچھ خفیہ پیغامات کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی کیمپین ٹیم نے انٹرنل کمیونیکشین کو ہیک کر لیے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے اس حرکت کے لیے ایران کے ہیکرس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ حالانکہ ٹیم اس سلسلے میں کوئی بھی ثبوت دینے سے قاصر ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ پولیٹیکو نے ہفتہ کو بتایا تھا کہ اسے اوہائیو سینیٹر جیڈی وینس پر کئے گئے انٹرنل ریسرچ سمیت کیمپین دستاویزات ای میل کئے گئے تھے۔ اس میں وینس کے گزشتہ ریکارڈ اور ان کے بیانات کے بارے مین سب کچھ تھا۔ وینس کی فائل 271 صفحات پر مشتمل تھی۔ وینس کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نائب صدر کے عہدہ کا امیدوار اعلان کیا ہے۔ کیمپین ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ دستاویز کا مقصد 2024 کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کرنا تھا۔ پولیٹیکو نے دستاویز کی صداقت کی تصدیق کی ہے۔


نیوز آؤٹ لیٹ نے بتایا ہے کہ جولائی مہینے کے آخر میں اسے ای میل ملنے شروع ہوئے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس کے پاس فلوریڈا کے سینیٹر ماریکو روبیو پر جو ریسرچ کیا گیا تھا اس کا ڈاکیومنٹ بھی میل پر آیا تھا۔ مارکو بھی نائب صدر کے عہدہ کے دعویدار تھے۔ ایم ٹی اے سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں میں ایرانی سرگرمیوں کو دیکھا گیا ہے۔ کیمپین ٹیم کے ترجمان اسٹیو چیونگ نے کہا کہ ایم ٹی اے رپورٹ میں جو ہیکنگ اور اتنے کم وقت میں وینس سلیکشن کی بات کہی گئی ہے، وہ اس ای میل سے میل کھاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانیوں کو بخوبی پتہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کو ویسے ہی روک دیں گے جیسے انہوں نے ویائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے چار سال میں کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔