ہنڈن برگ کے انکشافات پر سماجوادی پارٹی نے سیبی سربراہ مادھبی پوری سے استعفیٰ مانگا

ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد سماج وادی پارٹی نےسیبی کی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور ان کے پاسپورٹ کو فوری طور پر ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکی شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ نے مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا یعنی سیبی کی چئیر پرسن مادھبی پوری بُچ کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے، جس کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ رپورٹ میں، سیبی کی سربراہ مادھبی بُچ اور ان کے شوہرپر انگلی  ہے۔ اس انکشاف کے بعد سیاست میں تیزی آگئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر آئی پی سنگھ نے اس معاملے میں سیبی کی چیئرپرسن  کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجوادی رہنما نے کہا  ہےکہ سب سے بڑا چورسیبی کی کرسی پر بیٹھا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو فوری طور پر سیبی کی چیئر پرسن مادھبی بُچ کا استعفیٰ لینا چاہیے۔ آئی پی سنگھ نے ایکس پر لکھا، 'پیر کی صبح 9 بجے سے پہلے، وزیر اعظم کو سیبی کی چیئرپرسن کو مستعفی ہونے کا حکم دینا چاہیے۔ اسٹاک مارکیٹ ملک کی روح ہے اور اس کرسی پر سب سے بڑا چور بیٹھا ہے۔ ای ڈی ،سی بی آئی، ڈی آر آئی کو چاہئے کہ وہ شوہر اور بیوی کی غیر قانونی کمائی کے بیرون ملک جمع ہونے کی مکمل جانچ کرے۔ ان کا پاسپورٹ فوری جمع کرایا جائے۔ دال میں پہلے ہی کالا تھا جو اب ظاہر ہوا ہے۔


امریکی شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ نے ہفتے کے روز مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی سربراہ مادھبی پوری بُچ کے خلاف تازہ حملہ کیا۔ ہنڈن برگ نے الزام لگایا کہ سیبی کی چیئرپرسن مادھبی بُچ اور ان کے شوہر نے مبینہ طور پر اڈانی کی رقم کے غلط استعمال کے گھوٹالے میں استعمال ہونے والے سایہ دار آف شور فنڈز میں حصہ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔