ایک سو اسی ارب ڈالر گنوانے والے دنیا کے پہلے شخص بنے ایلن مسک، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا نام

ٹیسلا کے حصص میں گراوٹ کے بعد ایلن مسک نے ذاتی جائیداد گنوانے کے حوالے سے عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے، جس کے بعد ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ایلون مسک، تصویر آئی اے این ایس
ایلون مسک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: ٹیسلا کے اسٹاک میں زبردست گراوٹ کے بعد اس کے سربراہ ایلن مسک کی دولت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹیسلا کے حصص میں اس گراوٹ کے بعد ایلن مسک نے ذاتی جائیداد گنوانے کے حوالے سے عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے، جس کے بعد ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایلن مسک نے گزشتہ ایک سال میں 180 بلین ڈالر کی دولت گنوا دی ہے۔ فوربز میگزین کے مطابق 2021 میں ایلن مسک کے اثاثے 320 ارب ڈالر تھے جو جنوری 2023 میں کم ہو کر صرف 138 ارب ڈالر رہ گئے۔

ایلن مسک نے اتنے کم وقت میں جائیداد گنوانے کے معاملے میں 22 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اب تک یہ ریکارڈ جاپانی ٹیک سرمایہ کار ماسایوشی سون کے نام تھا، جنہیں 2000 میں 58.6 بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا لیکن اب ایلن مسک نے اس ریکارڈ کو اپنے نام کر لیا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایلن مسک کے 200 بلین ڈالر کے اثاثوں کا نقصان ہوا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی شخص 200 بلین ڈالر کے اثاثوں سے محروم ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔