پہلا ون ڈے: سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا، ہندوستان کی مضبوط شروعات

پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات شاندار رہی اور اس نے 20 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 144 رن بنا لئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر /&nbsp;@BCCI</p></div>

تصویر ٹوئٹر /@BCCI

user

قومی آواز بیورو

گوہاٹی: سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ہندوستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات شاندار رہی اور اس نے 20 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 144 رن بنا لئے۔ سلامی بلے باز شبھمن گل نے 60 گیندوں میں 70 رن (11 چوکے) بنائے۔ گل مہمان ٹیم کے کپتان شناکا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس لوٹے۔

جبکہ کپتان روہت شرما 58 گیندوں میں 72 رن (9 چوکے 3 چھکے) بنا کر نابعد تھے۔ وراٹ کوہلی نئے بلے باز کی جگہ میدان میں پہنچے، قبل ازیں، داسن شناکا نے ٹاس کے بعد کہا، رات میں اوس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم پہلے بولنگ کرنے جا رہے ہیں۔ ٹی۔20 سیریز میں جس طرح سے ہم نے کھیل کھیلا، اس سے ہمیں بہت زیادہ اعتماد ملا۔ دلشان مدوشنکا آج ڈیبیو کر رہے ہیں۔


ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس کے بعد کہا کہ ہم پہلے بے بازی کرکے خوش ہیں۔ ہم بھی گیندبازی کرنا پسند کرتے۔ یہ ایک اچھا چیلنج ہے۔ کل میدان اوس سے بھر گیا تھا۔ ایسا وقت آئے گا جب ہمیں اوس میں گیندبازی کرنی پڑے گی، ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا، کیونکہ ورلڈ کپ قریب ہے۔ وقتاً فوقتاً چیزوں کو مختلف طریقے سے کرنا ضروری ہے۔ ہمیں صحیح سمت میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ پچھلی بار یہاں ایک روزہ میچ کھیلنا اچھا رہا تھا، امید ہے کہ آج ہمارے پاس ایک اور یادگار میچ ہوگا۔

انڈین الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، محمد شامی، عمران ملک، محمد سراج، یجیندر چہل۔

سری لنکا الیون: پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، اویشکا فرنانڈو، دھننجئے ڈی سلوا، چارت اسلانکا، داسن شاناکا (کپتان)، وانندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، دونتھ ویلالگے، کسن راجیتھا، دلشان مدوشنکا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔