ڈونالڈ ٹرمپ 'نوبل امن انعام 2021' کے لیے نامزد!

ناروے کے رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ کے ذریعہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تاریخی امن معاہدہ کرانے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا نام نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

تصویر گیٹی ایمج
تصویر گیٹی ایمج
user

تنویر

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2021 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ کچھ لوگ اس بات سے حیران ہوں گے کہ آخر ڈونالڈ ٹرمپ نے امن قائم کرنے کے لیے ایسا کیا کام کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی نامزدگی اس عالمی شہرت یافتہ انعام کے لیے ہوئی۔ ایسے لوگوں کو معلوم ہو کہ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان دہائیوں پرانی رنجش کو ختم کرانے کا انعام ڈونالڈ ٹرمپ کو ملا ہے۔

دراصل ناروے کے رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ کے ذریعہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تاریخی امن معاہدہ کرانے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا نام نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ ٹرمپ کی ثالثی کے بعد ہی اسرائیل اور یو اے ای نے امن معاہدہ پر دستخط کیے تھے اور 72 سال بعد دونوں ممالک کے درمیان رنجش کا خاتمہ ہوا تھا۔


قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور یو اے ای نے 13 اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ کی ثالثی سے ہوئے معاہدے کے تحت مکمل سفارتی تعلقات کو قائم کر رہے ہیں۔ گزشتہ مہینے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو، ابوظہبی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زائد اور ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی جس کے بعد اس سمجھوتہ کو منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کے بعد امریکہ نے کہا تھا کہ یہ تاریخی سفارتی کامیابی شمال وسطیٰ علاقے میں امن کو آگے بڑھائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔