کنگ چارلس سوئم کی تاجپوشی آئندہ سال 6 مئی کو، بکنگھم پیلس نے کیا اعلان
بکنگھم پیلس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تاجپوشی آج کے بادشاہ کے کردار کی عکاسی کرے گی اور مستقبل کی طرف اشارہ کرے گی، اور اس موقع پر پرانی روایات اور تقاریب کا بھی اہتمام ہوگا۔
بکنگھم پیلس نے اعلان کیا ہے کہ کنگ چارلس سوئم کی آئندہ سال یعنی 2023 میں 6 مئی کو تاجپوشی ہوگی۔ یہ تاجپوشی ویسٹ مِنسٹر ایبے میں انجام پائے گی۔ منگل کی شام کو جاری ایک بیان میں بکنگھم پیلس نے کہا کہ ’’تاجپوشی کی تقریب لندن کے ویسٹ مِنسٹر ایبے میں ہوگا اور کینٹربری کے آرک بشپ کے ذریعہ انجام دیا جائے گا۔ تقریب میں مہاران کنسورٹ کے ساتھ عزت مآب کنگ چارلس سوئم کو تاج پہنایا جائے گا۔‘‘
بکنگھم پیلس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تاجپوشی آج کے بادشاہ کے کردار کی عکاسی کرے گی اور مستقبل کی طرف اشارہ کرے گی، اور اس موقع پر پرانی روایات اور تقاریب کا بھی اہتمام ہوگا۔ اس تقریب کے بارے میں مزید جانکاری بعد میں دیئے جانے کا تذکرہ جاری بیان میں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مہارانی ایلزبتھ دوئم کا گزشتہ 8 ستمبر کو انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد شہزادہ چارلس ’کنگ چارلس سوئم‘ قرار دیئے گئے۔ بہرحال، کنگ چارلس سوئم کی تاجپوشی سے متعلق بی بی سی نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ تقریباً 70 سال بعد پہلا موقع ہوگا جب تاجپوشی کی تقریب منعقد ہوگی۔ ایلزبتھ دوئم کی تاجپوشی جون 1953 میں ہوئی تھی، اور اس سے پہلے یہ تقریب 1902 میں ہوئی تھی جب ایڈورڈ ہفتم کی تاجپوشی ہوئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔