امریکہ میں ایک اور ہندوستانی طالب علم کی موت، اس سال کا 10واں واقعہ

امریکہ میں ہندوستانی طلباء کی اموات کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب ریاست اوہایو میں ایک طالب علم کی موت واقع ہوئی ہے۔ نیویارک میں ہندوستان کے قونصل خانہ نے جمعہ کو یہ اطلاع فراہم کی

<div class="paragraphs"><p>کلیولینڈ پولیس / Getty Images</p></div>

کلیولینڈ پولیس / Getty Images

user

قومی آواز بیورو

نیویارک: امریکہ میں ہندوستانی طلباء کی اموات کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب ریاست اوہایو میں ایک طالب علم کی موت واقع ہوئی ہے۔ نیویارک میں ہندوستان کے قونصل خانہ نے جمعہ کو یہ اطلاع فراہم کی۔ طلب علم کی شناخٹ اوما ستیا سائی گڈے کے طور پر ہوئی ہے، جو اوہایو کے کلیولینڈ میں زیر تعلیم تھا۔

نیویارک میں ہندوستان کے قونصل خانہ کے سفیر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا، ’’اوہایو کے کلیولینڈ میں ہندوستان طالب علم اوما ستیا سائی کی افسوس ناک موت سے میں کافی دکھی ہوں۔‘‘ ہندوستان کے قونصل خانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جسد خاکی کو ہندوستان لے جانے کی سہولت سمیت اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔


قونصل خانہ کی جانب سے کہا گہا ہے کہ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے اور وہ ہندوستان میں طالب علم کے اہل خانہ سے رابطہ میں ہے۔ طالب علم کی لاش کو جل ملک بھیجنے سمیت ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ 2024 کے آغاز سے اب تک امریکہ میں 9 ہندوستانی اور ہندوستانی نژاد طلباء کی موت ہو چکی ہے اور یہ اس نوعت کا 10 واں معاملہ ہے۔

گزشتہ ماہ یعنی مارچ میں آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع کے بوری پلیم کے رہنے والے 20 سالہ ہندوستانی طالب علم ابھیجیت پرچورو کو امریکہ میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ابھیجیت بوسٹن یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ طالب علم کے اہل خانہ کے مطابق اسے 11 مارچ کو یونیورسٹی کیمپس میں نامعلوم شخص نے قتل کیا تھا اور اس کی لاش کار میں جنگل میں چھوڑ دی تھی۔ ایک دوست کی شکایت کے بعد پولیس افسران کی طرف سے موبائل سنگل کو فالو کرنے کے بعد طالب علم کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔