افغانستان: کابل میں مزید حملہ کا خدشہ، امریکی شہریوں کو ائیرپورٹ چھوڑنے کی ہدایت

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا ہے کہ سفارتخانے نے شہریوں کو دہشت گردانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر کابل ائیرپورٹ اور اس کے داخلی دروازوں کے قریب جانے سے خبردار کیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی سفار ت خانے نے ایک اور دہشتگردانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر افغانستان میں مقیم اپنے تمام شہریوں کو ایک بار پھر کابل ائیر پورٹ فوری چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کے مطابق نیشنل سیکورٹی ٹیم نے امریکی صدر جو بائیڈن کو کابل میں حامد کرزئی ائیر پورٹ پر ایک اور دہشت گرد حملے کی اطلاع دی ہے، لیکن ہم زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا ہے کہ سفارتخانے نے شہریوں کو دہشت گردانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر کابل ائیرپورٹ اور اس کے داخلی دروازوں کے قریب جانے سے خبردار کیا ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل کابل ائیر پورٹ پر ہونے والے خودکش حملے سے چند گھنٹے قبل برطانیہ نے الرٹ جاری کیا تھا کہ کسی بھی مقام پر انتہائی خطرناک حملہ ہو سکتا ہے، جب کہ امریکہ اور آسٹریلیا نے بھی شہریوں کو خبردار کر دیا تھا کہ وہ ائیرپورٹ میں جمع نہ ہوں کیوں کہ ائیرپورٹ کے داخلی دروازوں پر دہشت گردی کی اطلاعات ہیں۔


یاد رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 170 ہو چکی ہے جس میں 13 امریکی فوجی بھی شامل ہیں جب کہ دھماکوں میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔