بی جے پی کی آمدنی میں 50 فیصد اضافہ پر راہل نے عوام سے پوچھا ’آپ کی کتنی بڑھی؟‘
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ بی جے پی کی آمدنی 50 فیصد بڑھی، لیکن آپ کی یعنی عوام کی آمدنی کتنی بڑھی۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بار راہل گاندھی نے بی جے پی کی آمدنی میں ہوئے بے تحاشہ اضافہ کے تعلق سے سوال اٹھایا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے پوچھا ہے کہ بی جے پی کی آمدنی میں 50 فیصد اضافہ ہوا، لیکن آپ کی یعنی عام لوگوں کی آمدنی کتنی بڑھی ہے؟
دراصل ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی کی آمدنی ایک سال میں 50 فیصد بڑھی۔ گزشتہ مالی سال میں بی جے پی کی آمدنی 2410 کروڑ سے بڑھ کر 3623 کروڑ تک بڑھی ہے۔ 20-2019 میں بی جے پی کا خرچ 1005 کروڑ روپے سے بڑھ کر 1651 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
اس سے قبل جمعہ کو راہل گاندھی نے روزگار کو لے کر مودی حکومت پر سوال اٹھائے تھے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’متری کرن کی سونامی- نہ روزگار ہے، نہ آنے والے سالوں میں ہوگا تو ریزرویشن کا کیا مطلب؟‘‘ اس سے قبل زرعی قوانین کو لے کر انھوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’کھیت کو ریت نہیں ہونے دیں گے، متروں کو بھینٹ نہیں ہونے دیں گے۔ زراعت مخالف قانون واپس لو۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔