ریا چکرورتی کے بعد سشانت کے والد بھی سپریم کورٹ سے ہوئے رجوع

سشانت کے والد کے کے سنگھ نے کہا ہے کہ ریا چکرورتی کی درخواست پرکوئی یکطرفہ فیصلہ دینے سے پہلے عدالت عظمی ان کی بھی ایک بار سنے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images
سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں کیویئت دائر کی۔ سشانت کے والد کے کے کے سنگھ نے ماڈل ریا چکرورتی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے تناظر میں کیویئٹ دائر کی ہے۔ کے کے سنگھ نے کہا ہے کہ ریا چکرورتی کی درخواست پرکوئی یکطرفہ فیصلہ دینے سے پہلے عدالت عظمی ان کی بھی ایک بار سنے۔ واضح رہے کہ ریا چکرورتی نے ایڈوکیٹ ستیش مانے شنڈے کے ذریعہ بدھ کے روز عدالت عظمیٰ میں پٹیشن دائر کرکے پتنہ میں دائے کئے گئے مقدمہ کو ممبئی منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

ماڈل ریا، جو سشانت کی گرل فرینڈ تھیں، کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کے ذریعہ اداکار کی خودکشی سے متعلق مختلف پہلوؤں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس کے باوجود، ان کے خلاف خودکشی کرنے والے اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے بہار میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں اس پر سشانت سنگھ راجپوت سے کروڑوں روپے وصولنے اور خودکشی کرنے پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


ریا کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے پہلے فیصلوں کے ذریعے یہ انتظام دیا ہوا ہے کہ ایک معاملے میں متعدد ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو سب سے پہلے جانچ شروع کرنے والی ریاست میں منتقل کیا جانا چاہیے۔ ایک ہی معاملے کی جانچ دو مختلف ریاستوں کی پولیس کے ذریعہ نہیں کی جاسکتی، لہذا ان کے خلاف درج مقدمہ کو ممبئی بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔