ٹی-20 ورلڈ کپ: امیتابھ بچن، عامر خان سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے ٹیم انڈیا کو دی جیت کی مبارکباد

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ایکس پر ایک ہی جملے میں پر اپنے تمام جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ٹیم انڈیا کی آنکھوں سے چھلکنے والے آنسوؤں کا ساتھ دینے کے لئے آنکھیں چھلک آئی ہیں‘‘

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں ہفتے کی رات تاریخی ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے فوراً بعد میدان پر سرگرمیاں ختم ہو گئیں، تاہم مشہور شخصیات کی جانب سے جشن اور ردعمل کا سلسلہ جاری رہا۔ اس ضمن میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ایکس پر ایک ہی جملے میں اپنے مکمل جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ٹیم انڈیا کی آنکھوں سے چھلکنے والے آنسوؤں کا ساتھ دینے کے لئے آنکھیں چھلک آئی ہیں۔ ورلڈ چیمپئن انڈیا۔ جئے ہند، جئے ہند، جئے ہند۔‘‘

اداکار عامر خان نے انسٹاگرام پر مبارکباد کے پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ آخر میں اس نے 'تھمبس اپ' کیا۔ انہوں نے لکھا، "مبارک ہو ٹیم انڈیا! کیا زبردست میچ تھاا! مجھے یہ بہت پسند آیا۔ شاندار کرکٹ کے لیے شکریہ۔ آپ لوگوں نے واقعی ہمیں فخر سے بھر دیا۔ ڈھیر سارا پیار۔‘‘


مسز وراٹ کوہلی یعنی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ایک پیاری پرسنل پوسٹ کی، ’’ہماری بیٹی کی سب سے بڑی فکر یہ تھی کہ کیا ٹی وی پر تمام کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھ کر انہیں گلے لگانے والا کوئی ہے؟ یس، مائی ڈارلنگ، انہیں 1.5 ارب لوگوں نے گلے لگایا۔ کیا شاندار جیت اور کیا شاندار حصولیابی۔‘‘

منوج باجپائی نے میدان میں جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کوہلی کی تصویر کے ساتھ ایک انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کیا، ’’کیا زبردست جیت ہے۔ لہرا دو ترنگا۔ اس عظیم جیت کے لیے ہمارے لڑکوں پر بہت فخر ہے۔‘‘

جیت کے لیے وقف ایک طویل پوسٹ میں، رنویر سنگھ نے کوچ راہل ڈریوڈ کی تعریف سے شروعات کی۔ انہوں نے کہا، ’’کس طریقہ سے جیت حاصل کی ہے۔ ایک موقع پر لگا کہ سب کچھ ہار ہی گئے تھے۔ اور پھر، فائٹ بیک۔ ہندوستانی کرکٹ کے سب سے بڑے چیمپئنز میں سے ایک کے لئے موزوں الوداع۔ راہول 'دی وال' ڈریوڈ۔‘‘ رنویر نے وراٹ کوہلی، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، سوریہ کمار یادو، ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا کا خصوصی ذکر کیا، جنہوں نے اس بڑی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔


کیارا آڈوانی نے ایموجی سے بھری پوسٹ میں کہا، ’’کتنا زبردست فائنل اور کیا ٹورنامنٹ تھا۔ روہت شرما کی قیادت میں شاندار کارکردگی، تمام کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی۔ اور جسپریت بمراہ، کیا آپ واقعی انسان ہیں؟ وراٹ کوہلی آپ کی آج کی تقریر۔ راہل ڈریوڈ کو کوچ کے طور پر جیتتے ہوئے دیکھ کر دل بھر آیا!‘‘

وجے ورما، جو جلد ہی 'مرزا پور 3' میں نظر آنے والے ہیں، نے کہا، "یہ ہم سب کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ یہ کتنا شاندار ٹورنامنٹ تھا، اس طرح کی اجتماعی خوشی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ لڑکوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 2011 والے احساسات پھر جاگ گئے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔