عالمی کپ جیتنے پر صدر، وزیراعظم، ملکارجن کھڑگے سمیت کئی رہنماؤں نے دی مبارکباد

روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستان نےٹی ٹوینٹی عالمی کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ صدر ، وزیر اعظم نریندر مودی  سمیت کئی رہنماؤں کی مبارکباد۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی ٹیم نے ایک بار پھر غیر ملکی سرزمین پر تاریخ رقم کی ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اس تاریخی جیت کے بعد ٹیم انڈیا کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اسی سلسلے میں  صدر دروپدی مرمو نے بھی مبارکباد دی۔ صدر کی جانب سے یہ پیغام کہ یہ ایک غیر معمولی جیت تھی، ٹیم انڈیا! کبھی نہ ہار ماننے  والے جذبے کے ساتھ، ٹیم نے مشکل حالات پر قابو پالیا اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ میں یہ ایک غیر معمولی فتح تھی۔ شاباش، ٹیم انڈیا! ہمیں تم پر فخر ہے۔"

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔ وزیر اعظم مودی نے انسٹاگرام پر مبارکباد کا ویڈیو پوسٹ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا، "چیمپیئن! ہماری ٹیم زبردست انداز میں ٹی ٹوئنٹی عالمی  کپ گھر لے آئی! ہمیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔ یہ میچ تاریخی تھا۔"


وزیر اعظم مودی نے ویڈیو میں کہا، "اس شاندار جیت کے لیے تمام ہم وطنوں کی طرف سے ٹیم انڈیا کو بہت بہت مبارکباد۔ آج 140 کروڑ ہم وطن آپ کی شاندار کارکردگی پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔‘‘

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا، "حیرت انگیز ٹیم انڈیا! ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ یہ پورے ملک کے لئے بہت خوشی کا موقع ہے۔ تمام ہم وطنوں اور ہمارے تمام کھلاڑیوں کو بہت بہت مبارک ۔ "


کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اس موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، "ٹیم انڈیا نے ایک سنسنی خیز فائنل میں 17 سال بعد #T20WorldCup جیتا! ٹیلنٹ اور لگن کے شاندار مظاہرہ کے لیے ان کو بہت بہت مبارک۔ ویراٹ  کوہلی، اکشر پٹیل اور ارشدیپ سنگھ پورے میچ میں چمکے۔ ہر ہندوستانی  کو اس ناقابل یقین فتح پر فخر ہے اور ہم مستقبل کے میچوں میں آپ کی حمایت اور حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے منتظر ہیں!‘‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لکھا، "ٹیم انڈیا کو عالمی کپ میں شاندار جیت اور پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کے لیے مبارکباد! سوریا، کتنا شاندار کیچ ہے! روہت، یہ جیت آپ کی قیادت کا ثبوت ہے۔ راہل، میں جانتا ہوں کہ ٹیم انڈیا آپ کی رہنمائی سے محروم رہے گی۔نیلے رنگ کے شاندار مردوں نے ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔"


بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے لکھا، "17 سال کا انتظار بالآخر ختم ہو گیا! تمام ہندوستانیوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ! ہمارے کھیلاڑیوں  نے عالمی چیمپئن بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ یہ ناقابل یقین فتح تاریخ کے صفحات میں درج کی جائے گی۔ پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کا عزم اور مہارت غیر معمولی تھی، نیلے رنگ کے کھلاڑیوں نے وہ کارکردگی پیش کی جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں ۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔