راہل دراوڑ کی آئی پی ایل میں ہوئی انٹری، راجستھان رائلس نے بنایا اپنا ہیڈ کوچ

ایک رپورٹ کے مطابق راہل دراوڑ نے فرنچائزی کے ساتھ جڑتے ہی اپنا کام شروع کر دیا ہے، میگا آکشن یعنی نیلامی سے قبل ٹیم کے نئے کوچ نے کھلاڑیوں کے رٹنشن کے بارے میں بات چیت کی۔

راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس
راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

آئی پی ایل کی فرنچائزی راجستھان رائلس نے ہندوستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کو اپنے ساتھ جوڑ لیا ہے۔ راجستھان رائلس نے انھیں اپنا نیا ہیڈ کوچ بنایا ہے اور امید کر رہی ہے کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ راہل دراوڑ نے حال ہی میں راجستھان کے ساتھ اس معاملے میں معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔

ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راہل دراوڑ نے فرنچائزی کے ساتھ جڑتے ہی اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ میگا آکشن یعنی نیلامی سے عین قبل ٹیم کے نئے کوچ نے کھلاڑیوں کے رٹنشن کو لے کر بات چیت کی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ وکرم راٹھوڑ کو راجستھان رائلس اسسٹنٹ کوچ کے طور پر جوڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ راٹھوڑ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں راہل دراوڑ کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ راہل دراوڑ کا راجستھان رائلس سے پرانا رشتہ رہا ہے۔ 2012 اور 2013 کے سیزن میں وہ راجستھان ٹیم کے کپتان تھے۔ بعد ازاں 2014 اور 2015 کے سیزن میں انھوں نے ٹیم ڈائریکٹر اور مینٹور کا کردار نبھایا تھا۔ اتنا ہی نہیں، انھیں راجستھان رائلس کے کپتان سنجو سیمسن کے ساتھ کام کرنے کا بھی طویل تجربہ ہے۔ انڈر-19 کے دنوں سے ہی وہ دراوڑ کی نگرانی میں رہے ہیں۔ 2019 میں انھیں این سی اے بھیجا گیا، پھر 2021 میں وہ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنائے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔