ٹی-20 عالمی کپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے کھائی تھی ’بارباڈوس پچ‘ کی مٹی، اب بتائی اس کی وجہ

روہت نے پچ کی مٹی کھا کر جیت کا جشن منانے سے متعلق کہا کہ اس لمحہ انھیں جو دل میں آیا وہ کیا، میچ کے بعد جب وہ پچ پر پہنچے تو انھیں احساس ہوا کہ بارباڈوس کی پچ نے ان کا سالوں پرانا خواب پورا کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بارباڈوس پچ کی مٹی کھاتے ہوئے روہت شرما</p></div>

بارباڈوس پچ کی مٹی کھاتے ہوئے روہت شرما

user

قومی آواز بیورو

17 سال کے طویل انتظار کے بعد ہندوستانی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئی اور اس وقت سبھی کھلاڑی جشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ روہت شرما 2007 میں چمپئن بننے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے، اور اس بار انھیں بطور کپتان کامیابی ملی ہے۔ 2023 کے یک روزہ عالمی کپ میں ملی شکست کے بعد کپتان روہت بہت غمگین نظر آئے تھے، لیکن اب وہ عالمی چمپئن بن کر بہت خوش ہیں۔ اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انھوں نے جیت کے بعد بارباڈوس پچ کی مٹی اٹھا کر کھا لی۔

دراصل فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد روہت شرما انتہائی جذباتی ہو گئے تھے۔ انھوں نے میچ ختم ہونے کے بعد پچ پر پہنچ کر وہاں سے مٹی کا ایک چھوٹا ٹکڑا اٹھایا اور اپنی زبان پر رکھ لیا۔ اب بی سی سی آئی کی ایک ویڈیو میں روہت شرما بتاتے نظر آ رہے ہیں کہ آخر انھوں نے پچ کی مٹی کیوں کھائی۔


بی سی سی آئی نے ہندوستانی کپتان روہت شرما کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں روہت نے ٹی-20 عالمی کپ کی جیت کے معنی اور جشن کے طریقے سے متعلق کھل کر بات کی۔ اس ویڈیو مین انھوں نے کہا کہ جیت کے بعد وہ کیسا محسوس کر رہے تھے، اسے لفظوں میں ظاہر کر پانا بہت مشکل ہے۔ روہت نے مٹھی کھا کر جیت کا جشن منانے سے متعلق کہا کہ اس لمحہ انھیں دل میں جو آیا، وہ کر دیا۔ میچ کے بعد جب وہ پچ پر پہنچے تو انھیں احساس ہوا کہ بارباڈوس کی اس پچ نے ان کے سالوں پرانے خواب کو پورا کیا ہے۔ انھیں زندگی کی ہر خوشی دے دی ہے۔ اس وہ اس مٹی کو خود میں شامل کر لینا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اس پچ کی مٹی کھائی۔ روہت نے ساتھ ہی بتایا کہ وہ بارباڈوس کے مدیان اور پچ کو زندگی بھر نہیں بھولیں گے۔

ویڈیو میں روہت شرما نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹرافی جیتنے کے بعد باقی کھلاڑیوں کے ساتھ انھوں نے خوب مزے کیے۔ سبھی ہوٹل میں دیر تک جشن مناتے رہے۔ سالوں کی محنت کے بعد انھیں وہ ٹرافی ملی تھی، اس لیے اس کی خوشی میں رات بھر سو نہیں پائے تھے۔ روہت نے ساتھ ہی کہا کہ اس خوشی کے لیے رات بھر جاگنے میں انھیں کوئی دقت نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔