آئی پی ایل-2021 میں شامل ہو سکتی ہیں 2 نئی ٹیمیں، بی سی سی آئی کی میٹنگ جلد
بی سی سی آئی کا سالانہ عام اجلاس 24 دسمبر کو ہوگا جس کے بارے میں بورڈ کے سکریٹری جئے شاہ نے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو آگاہ کیا ہے۔
ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرو بورڈ (بی سی سی آئی) کے سالانہ عام اجلاس آئی پی ایل میں دو نئی ٹیموں کو شامل کرنے سمیت 23 نکات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی کا سالانہ عام اجلاس 24 دسمبر کو ہوگا اور بورڈ کے سکریٹری جئے شاہ نے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو اس کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ کے 89 ویں عام اجلاس میں 23 نکات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں نائب صدر کا انتخاب بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بلامقابلہ منتخب ہونے والے ماہم ورما نے اس سال اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے علاوہ، آئی پی ایل گورننگ کونسل میں دو نمائندوں کے انتخاب، جنرل باڈی میں دو افراد کا انتخاب اور ہندوستانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک نمائندے کو بھی منتخب کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں لاس اینجلس میں 2028 میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔