ڈائیٹشین پر ایک لاکھ روپے ماہانہ خرچ کرتی ہیں تاپسی پنو

تاپسی پنو نے بتایا ہے کہ وہ ہر ماہ اپنے ڈائیٹشین پر ایک لاکھ روپے خرچ کرتی ہیں۔ تاپسی پنو نے بتایا کہ اکثر اس بات کے لئے ان کی اپنے والدین سے بحث ہوتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تاپسی پنو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تاپسی پنو، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو ہر ماہ اپنی ڈائٹشین پر ایک لاکھ روپے خرچ کرتی ہیں۔ تاپسی پنو ان دنوں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ڈنکی میں کام کر رہی ہیں۔ تاپسی پنو نے بتایا ہے کہ وہ ہر ماہ اپنے ڈائیٹشین پر ایک لاکھ روپے خرچ کرتی ہیں۔ تاپسی پنو نے بتایا کہ اکثر اس بات کے لئے ان کی اپنے والدین سے بحث ہوتی ہے۔

تاپسی پنو نے بتایا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاپا ڈائیٹشین پر اتنا خرچ کرنے پر مجھے ڈانٹیں گے۔ میں جو فلمیں کر رہی ہوں اور میں اپنی زندگی میں جہاں پر بھی ہوں۔ اس کے مطابق میری ڈائٹ مسلسل بدلتی رہتی ہے۔ ہر چار یا پانچ سال بعد میرے جسم میں بھی تبدیلی آتی ہے۔


اپسی پنو نے مزید کہا کہ اس پیشے میں ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو ڈائیٹشین کے مشورے کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں یہ بتائے کہ ہمارے لیے کونسی اشیاء سب سے بہتر ہے۔ اور یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ ہم کس شہر یا کس ملک میں ہیں۔ ڈائیٹ میں موسم بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایسی صورت حال میں ڈائیٹشین کی ضرورت ہوتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔