زمین کے عوض نوکری معاملہ: دہلی ہائی کورٹ نے تیجسوی یادو سے 25 مارچ کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کو کہا

سی بی آئی نے تیجسوی یادو کو 4، 11 اور 14 مارچ کے لئے تین سمن جاری کئے تھے، لیکن وہ ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مرتبہ بھی پیش نہیں ہو سکے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو</p></div>

تیجسوی یادو

user

قومی آواز بیورو

پٹنہ: دہلی ہائی کورٹ نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو مبینہ زمین کے عوض نوکری گھوٹالہ معاملہ میں 25 مارچ کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ تیجسوی یادو نے سی بی آئی کی جانب سے جاری کردہ سمن کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

خیال رہے کہ سی بی آئی نے تیجسوی یادو کو 4، 11 اور 14 مارچ کے لئے تین سمن جاری کئے تھے، لیکن وہ ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مرتبہ بھی پیش نہیں ہو سکے تھے۔ تیجسوی یادو نے بدھ کو ہائی کورٹ سے سی بی آئی کے سمن کو منسوخ کرنے کی گہار لگائی تھی۔ عرضی پر سماعت دنیش کمار شرما کی قیادت والی بنج نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران تفتیشی ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ وہ قانون ساز کو گرفتار نہیں کرے گی۔


سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز زمین کے عوض نوکری معاملہ میں آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور ان کی بیٹی میسا بھارتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔ اس کے علاوہ اس معاملہ میں تمام ملزمان کی بھی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔ سی بی آئی نے اس معاملہ میں کل 16 افراد کو طلب کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔