شتروگھن سنہا کی ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں سرجری، طبیعت مستحکم

شتروگھن سنہا کو اسپتال سے کب فارغ کیا جائے گا اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، البتہ کہا جا رہا ہے کہ ان کی کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور انہیں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شتروگھن سنہا / آئی اے این ایس</p></div>

شتروگھن سنہا / آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

بالی ووڈ کے قدآور اداکار اور رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی مائنر سرجری ہوئی ہے۔ ان کی طبعت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ شتروگھن سنہا حال ہی میں انتخابی مہم اور اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کی وجہ سے کافی مصروف رہے ہیں۔

سرجری کے بعد اداکارہ سوناکشی سنہا نے اسپتال میں جاکر اپنے والد سے ملاقات کی ہے۔ شتروگھن سنہا کو اسپتال سے کب فارغ کیا جائے گا اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، البتہ کہا جا رہا ہے کہ ان کی  کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور انہیں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ شتروگھن نے حال ہی میں مغربی بنگال کے آسنسول حلقہ سے لوک سبھا الیکشن جیتا ہے، جس کے بعد انہوں نے وہاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار سریندرجیت سنگھ اہلووالیا کے خلاف 59,564 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔


دریں اثنا سوناکشی اور ظہیر نے سات سال کی ڈیٹنگ کے بعد 23 جون کو ممبئی میں شادی کی۔ دونوں کی پہلی ملاقات بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے منعقدہ پارٹی میں ہوئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سوناکشی اور ظہیر دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سلمان کے ساتھ کیا تھا۔ سوناکشی نے باکس آفس پر ہٹ فلم ’دبنگ‘ میں سلمان کے ساتھ جب کہ ظہیر نے سلمان خان کی ہوم پروڈکشن فلم ’نوٹ بک‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔