راجو سریواستو کی آخری رسومات کی ادائیگی، دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر نمناک آنکھوں کے ساتھ الوداعی

راجو کے بھائی نے ان کی چتا کو مکھ اگنی دی۔ راجو سریواستو کا جسد خاکی دسرتھ پوری میں ان کے بھائی کے گھر پر رکھا گیا تھا، جہاں کئی فنکار ان کا آخری دیدار کرنے کے لئے پہنچے۔

راجو سریواستو کی آخری رسومات کی ادائیگی / تصویر قومی آواز / وپن
راجو سریواستو کی آخری رسومات کی ادائیگی / تصویر قومی آواز / وپن
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: اپنے مضحکہ خیز لطیفوں سے سب کو ہنسانے والے راجو سریواستو اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز صبح تقریباً 10:20 بجے دہلی کے ایمس میں آخری سانس لی۔ راجو سریواستو کی آخری رسومات آج جمعرات کے روز دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی گئیں۔ راجو کے بھائی نے ان کی چتا کو مکھ اگنی دی۔ راجو سریواستو کا جسد خاکی دسرتھ پوری میں ان کے بھائی کے گھر پر رکھا گیا تھا، جہاں کئی فنکار ان کا آخری دیدار کرنے کے لئے پہنچے۔

خیال رہے کہ راجو سریواستو کو 10 اگست کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ جس کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ان کی اسی روز انجیو پلاسٹی کی گئی۔ راجو سریواستو کی صحت میں قدرے بہتری آئی تھی لیکن انہیں کافی دنوں تک ہوش نہیں آیا۔ لگاتار زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے راجو آخر کار 42 دن بعد ہار گئے اور چل بسے۔


کامیڈین راجوسریواستو کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر ہے۔ سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے پیغامات کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ مداحوں سے لے کر مشہور شخصیات تک سبھی نے راجو سریواستو کو خراج تحسین پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔