ہندوستان میں 70.7 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ’او ٹی ٹی‘ سروسز سے لطف اندوز

ہندوستان میں تقریباً 86 فیصد انٹرنیٹ صارفین (70.7 کروڑ) او ٹی ٹی آڈیو-ویڈیو سروسز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ انکشاف منگل کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>او ٹی ٹی / آئی اے این ایس</p></div>

او ٹی ٹی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ممبئی: ہندوستان میں تقریباً 86 فیصد انٹرنیٹ صارفین (70.7 کروڑ) او ٹی ٹی آڈیو-ویڈیو سروسز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ انکشاف منگل کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ انٹرنیٹ اینڈ موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا (آئی اے ایم اے آئی)، مارکٹنگ ڈیٹا اور انالیٹیکل کمپنی کانتار نے مشترکہ طور پر ’انٹرنیٹ ان انڈیا رپورٹ 2023‘ تیار کی ہے۔

رپورٹ سے معلوم چلا کہ اہم طور پر اسمارٹ ٹی وی، اسمارٹ اسپیکر، فائر اسٹکس، کروم کاسٹ، بلو رے وغیرہ سے چلنے والے غیر رسمی آلات کے ذریعے او ٹی ٹی سے لطف اندوز ہونے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مجموعی طور پر ملک بھر میں 2021-23 کے درمیان ان میں 58 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔


آئی اے ایم اے آئی کے چیئرمین اور ڈریم اسپورٹس کے شریک بانی ہرش جین نے کہا، ’’انٹرنیٹ ان انڈیا آئی سی یو بی ای-2023 کے مطالعہ پر مبنی ہے، جس میں لکشدیپ کے علاوہ ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 90000 سے زیادہ گھرانوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ ملک میں انٹرنیٹ کے استعمال کا سب سے بڑا سروے ہے۔‘‘ انہوں نے یہ رپورٹ جیو ورلڈ کنونشن سنٹر میں انڈیا ڈیجیٹل سمٹ-2024 کے افتتاحی اجلاس میں جاری کی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روایتی لینئر ٹی وی (181 ملین) کے مقابلے زیادہ لوگ صرف انٹرنیٹ ڈیوائسز (208 ملین) پر ویڈیو مواد تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کے دیگر اعلیٰ استعمال کے معاملات میں مواصلات (621 ملین صارفین) اور سوشل میڈیا (575 ملین صارفین) شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، دیہی ہندوستان کے صارفین ان تمام استعمال کے معاملوں میں آگے ہیں، جو کی ہر استعمال کے معاملہ میں 50 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔


ہندوستان میں انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی نے 80 کروڑ کا نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ 2023 میں کل فعال انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 82 کروڑ تک پہنچ گئی، جس کا مطلب ہے کہ پچھلے سال 55 فیصد سے زیادہ ہندوستانیوں نے انٹرنیٹ استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے اہم اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے انسائٹس کے پونیت اوستھی نے کہا، ’’ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رسائی میں سال بہ سال 8 فیصد کی معمولی شرح سے اضافہ ہوا۔ دیہی ہندوستان اکثریت میں ہیں جن کی تعداد 44.2 کروڑ یعنی 53 فیصد سے زیادہ ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔