جھارکھنڈ: کسانوں کا 2 لاکھ روپے تک قرض ہوگا معاف، چمپئی حکومت نے کیا اعلان

جھارکھنڈ حکومت نے کسانوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے قرض معافی کو 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چمپئی سورین / آئی اے این ایس</p></div>

چمپئی سورین / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ایک طرف بڑی تعداد میں کسان سڑکوں پر اتر کر مرکزی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیے ہوئے ہیں، اور دوسری طرف جھارکھنڈ کی نو تشکیل چمپئی سورین حکومت نے کسانوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔

جھارکھنڈ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے تیسرے دن وزیر مالیات رامیشور اراؤں نے 25-2024 کے لیے ایک لاکھ 28 ہزار 900 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ اس دوران چمپئی حکومت نے ریاست کے کسانوں کا خیال رکھتے ہوئے ایک انتہائی اہم اعلان کیا۔ ریاستی حکومت نے کسانوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے قرض معافی کو 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی این پی اے اکاؤنٹ ہولڈر کسانوں کو بھی اس منصوبہ کے تحت شامل کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔


آج ریاستی بجٹ پیش کیے جانے کے دوران وزیر مالیات نے زراعت و مویشی پروری کے لیے 40606.57 کروڑ روپے کا انتظام رکھا گیا۔ وزیر مالیات رامیشور اراؤن نے آئندہ مالی سال میں 90 ہزار کنبوں کو دیہی خواتین انٹرپرینیورشپ سے جوڑنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کو 2030 تک 10 ٹریلین کی معیشت بنانے کا حکومت نے ہدف رکھا ہے اور اس تعلق سے کام کیا جا رہا ہے۔ اس بجٹ میں آبپاشی سہولیات اور آبپاشی صلاحیت کی توسیع کے لیے 2238.06 کروڑ روپے کا انتظام رکھا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ دیہی ترقی کے لیے 11 ہزار 316 کروڑ و پنچایتی نظام کے لیے 2066.08 کروڑ روپے کا انتظام رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔