متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارش، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وام' کے مطابق امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے فجیرہ کے تمام ہوٹلوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو اپنے خالی کمروں میں پناہ دیں۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشوں اور ان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری نجی اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔ بدھ کے روز شمالی ریاست میں شدید بارشوں کے سبب شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے سبب کئی شہریوں کو اپنے گھر خالی کرنا پڑے۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وام' کے مطابق امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے فجیرہ کے تمام ہوٹلوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو اپنے خالی کمروں میں پناہ دیں۔ اس کے علاوہ شیخ محمد نے امارات کی وزارت کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو بھی ہدایت جاری کی کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے عارضی شیلٹرز قائم کئے جائیں۔


یو اے ای کی کابینہ نے بدھ کی رات کو ایک اجلاس میں وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر سہیل المزروعی کی صدارت میں ایمرجنسی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جو فجیرہ میں تمام معاملات کی نگرانی کرے گی۔ جمیرہ میں آج جمعرات کو بھی بارش جاری رہنے کا قوی امکان ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔