آسٹریلیا نے منکی پوکس کو قومی اہمیت کی حامل بیماری قرار دیا

آسٹریلیا میں منکی پوکس کے 44 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے زیادہ تر ایسے لوگ ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔

منکی پوکس، تصویر آئی اے این ایس
منکی پوکس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کینبرا: آسٹریلیا میں جمعرات کو منکی پوکس کو قومی اہمیت کی ایک متعدی بیماری قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی حکومت کا یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پوکس کو بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دینے کے چند دن بعد آیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت حکومت کو منکی پوکس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی پالیسی بنانی ہوگی اور عوامی آگاہی مہم چلانی ہوگی۔

اس ملک میں منکی پوکس کے 44 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے زیادہ تر ایسے لوگ ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔ بیشتر کیسز 21 سے 40 سال کی عمر کے لوگوں میں تھے۔ چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) پال کیلی نے کہا کہ "منکی پوکس کووڈ کے مقابلے میں 'بہت کم نقصان دہ ہے۔ پال کیلی نے مزید کہا کہ منکی پوکس کورونا کی طرح متعدی نہیں ہے اور یہ بیماری لوگوں میں بہت کم منتقل ہوتی ہے۔


پال کیلی نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کو ریاستوں اور خطوں کو ان کے دائرہ اختیار میں اس بیماری کے قہر کا مؤثر طریقے سے انتظام کرنے میں مدد کرنے کے لئے قومی رابطہ فراہم کرنے کے لئے فعال کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔