راہل نے کمل ہاسن سے کہا- چین سے مقابلہ صرف ہندوستان ہی کر سکتا ہے، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھائے سوالات

راہل گاندھی نے چین تنازعہ پر کمل ہاسن سے بھی بات کی۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی نے فلم ’ہے رام‘ کھادی اور ملک کی سیاست کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔

user

قومی آواز بیورو

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا کے درمیان راہل گاندھی ہر طرح کے لوگوں سے مل رہے ہیں اور ان کے خیالات جان رہے ہیں اور ان کے ساتھ اپنے خیالات بھی شیئر کر رہے ہیں۔ اس قسط میں اب راہل گاندھی نے اداکار اور ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں حصہ لینے والے کمل ہاسن کے ساتھ ملک سے جڑے کئی مسائل پر بات کی۔ راہل گاندھی نے اس خصوصی ملاقات کا ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے کمل ہاسن سے چین کے بارے میں بھی بات کی۔ اس دوران راہل گاندھی نے کمل ہاسن سے کہا کہ مغربی ممالک چین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، لیکن ہندوستان میں چین کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی نے فلم ’ہے رام‘ کھادی اور ملک کی سیاست کے بارے میں بھی بات کی۔


وہیں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے حوالے سے راہل گاندھی نے کہا کہ جب میں سابق فوجیوں سے بات کر رہا تھا تو انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں ہماری سیکورٹی اتنی زبردست نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ حملہ صرف سرحد سے ہو گا، حملہ اندر سے بھی ہو سکتا ہے۔ یہ حملہ سائبر، میڈیا یا کئی طرح کے ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں آج کی صدی میں سلامتی کے بارے میں عالمی نظریہ کی ضرورت ہے۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ہم سنتے رہتے ہیں کہ سرحد پر کیا ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ چین نے ہماری 2000 مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ لیکن اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا اور نہ ہی وزیر اعظم نے اس پر کچھ کہا۔ فوج صاف کہہ رہی ہے کہ ہمارے علاقے پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ لیکن پی ایم نے کہا کہ یہاں کوئی نہیں آیا۔ اس سے چین کو واضح پیغام گیا ہے کہ ہم جو بھی کریں گے بھارت اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کرے گا۔ کئی بار ایسا ہوا ہے کہ چین کہتا ہے کہ جب آپ کے وزیر اعظم نے انکار کر دیا ہے تو پھر ہم (چین) کیسے مان لیں کہ ہم نے ہندوستان کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔