ویڈیو: ’بلقیس ناامید ہو چکی، وہ صدمے میں ہے‘، بلقیس بانو کے شوہر سے خصوصی بات چیت
قومی آواز کے ایڈیٹر اِن چیف ظفر آغا نے گنہگاروں کی رِہائی کے بعد بلقیس اور ان کے کنبہ کا حال جاننے کے لیے بلقیس کے شوہر یعقوب رسول سے بات کی، اس گفتگو میں یعقوب رسول نے کچھ اہم باتیں سامنے رکھیں۔
آزادی کی 75ویں سالگرہ یعنی گزشتہ 15 اگست کو جب بلقیس بانو کو یہ پتہ چلا کہ ان کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے والے سبھی 11 مجرموں کی عمر قید ختم کر دی گئی ہے اور انھیں آزاد کر دیا گیا ہے، تو انھیں اس خبر پر یقین نہیں ہوا۔ بلقیس کو سب سے پہلے یہ خبر ان کے شوہر یعقوب رسول پٹیل نے دی۔ سچائی کا پتہ لگنے کے بعد بلقیس انصاف کو لے کر ناامید ہو گئیں، ساتھ ہی وہ صدمہ اور خوف میں بھی مبتلا ہو گئیں۔ اس وقت بلقیس ہی نہیں، ان کا کنبہ بھی خوف کے عالم میں زندگی گزارنے کو مجبور ہے۔ قومی آواز نے بلقیس کی موجودہ حالت اور ان کا رد عمل جاننے کے لیے شوہر یعقوب رسول پٹیل سے بات کی۔ اس گفتگو میں یعقوب رسول نے کچھ اہم باتیں سامنے رکھیں۔ پیش ہے اس خصوصی بات چیت پر مبنی ویڈیو۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔