بہار اسمبلی انتخاب ویڈیو مباحثہ: امت شاہ کوئی چانکیہ نہیں ہیں... آشوتوش
کورونا وبا کے بعد ہونے والے پہلے بڑے چناؤ کے رجحانات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ نتیش کمار کے لئے آنے والے دن بہت پریشانی کے ہیں اور یہ انتخابات تیجسوی کے لئے اچھی خبر لانے والے ہیں۔
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ آج مکمل ہو گئی اور کورونا وبا کے بعد ہونے والے پہلے بڑے چناؤ کے رجحانات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ نتیش کمار کے لئے آنے والے دن بہت پریشانی کے ہیں اور یہ انتخابات تیجسوی کے لئے اچھی خبر لانے والے ہیں۔ معروف صحافی آشوتوش، نیشنل ہیرالڈ کے سینئر مدیر اتم سین گپتا، معروف وکیل محمد ارشاد، بہار کے صحافی نیاز عالم، نو جیون انڈیا کے مدیر تسلیم احمد خان اور قومی آواز کے مدیر سید خرم رضا نے بہار اسمبلی انتخابات پر ہونے والے مباحثہ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں آشوتوش نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امت شاہ کوئی چانکیہ نہیں ہیں اور ان کی صدارت میں بی جے پی نے متعدد اسمبلی انتخابات ہارے ہیں جس میں دہلی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں دو مرتبہ لگاتار بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پورے بہار میں چل رہی ہے تیجسوی کی ہوا
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
- Amit Shah
- PM MODI
- Nitish Kumar
- Ashutosh
- Mahagathbandhan
- Tejashvi Yadav
- Bihar Assembly Elections-2020
- Bihar Elections