ومبلڈن: لورینزو کو شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں پہنچے نڈال
نڈال نے دو گھنٹے اور چار منٹ تک جاری رہنے والے میچ جیتنے کے بعد کہا ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اس چیمپئن شپ کے سب سے مشکل کھلاڑی کے خلاف میرا بہترین میچ تھا‘‘۔
لندن: اسپین کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی اور 22 بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال نے اٹلی کے لورینزو سونیگو کو شکست دے کر ومبلڈن کے چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ نڈال نے ہفتے کو سینٹر کورٹ میں تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سونیگو کو 6-1، 6-2، 6-4 سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں : شیرنی صفت تیستا سیتلواڑ کو میرا سلام… ظفر آغا
نڈال نے دو گھنٹے اور چار منٹ تک جاری رہنے والے میچ جیتنے کے بعد کہا ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اس چیمپئن شپ کے سب سے مشکل کھلاڑی کے خلاف میرا بہترین میچ تھا‘‘۔ دو بار ومبلڈن خطاب جیتنے والے نڈال نے کہا کہ ’’میں اپنی سطح بلند کرنے میں کامیاب رہا ہوں، اس لیے میں بہت خوش ہوں۔ میں لورینزو کو بقیہ سیزن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔
نڈال نے سال کے اپنے واحد گراس کورٹ ٹورنامنٹ کا رخ کرنے سے پہلے آسٹریلیا اور فرانسیسی اوپن جیتا ہے۔ وہ ایک سال میں چاروں گرینڈ سلیم جیتنے کے لیے نصف سفر پر آچکے ہیں۔ اس سے پہلے راڈ لیور نے 1969 میں سال کے چاروں ٹاپ ایونٹس جیتے تھے۔ کوارٹر فائنل میں نڈال کا مقابلہ 21 ویں سیڈ ہالینڈ کے بوٹک وین ڈی جینڈ شلپ سے ہوگا۔ نڈال نے گزشتہ ماہ ہونے والے فرنچ اوپن میں جینڈ شلپ کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔