نشانے بازی عالمی کپ میں ہندوستان کو دو اور سونے کے تمغے

ہندوستان نے جمعہ کو ٹورنامنٹ میں دو اور سونے کے تمغے جیت کر کل 12 سونے کے تمغے اپنے کھاتے میں شامل کرلیے ہیں، جبکہ سات چاندی اور چھ کانسے کے تمغوں کے ساتھ ہندوستان اب تک 25 تمغے جیت چکا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: دلّی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقد بین الاقوامی اسپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) عالمی کپ میں میزبان ہندوستان کا دبدبہ برقرار ہے۔ ہندوستان نے جمعہ کو ٹورنامنٹ میں دو اور سونے کے تمغے جیت کر کل 12 سونے کے تمغے اپنے کھاتے میں شامل کرلیے ہیں، جبکہ سات چاندی اور چھ کانسے کے تمغوں کے ساتھ ہندوستان اب تک 25 تمغے جیت چکا ہے۔

تجربہ کار رائفل نشانے بازوں اور ٹوکیو اولمپک کوٹا یافتگان ہندوستان کی تیجسوی ساننت اور سنجیو راجپوت نے 50 میٹر رائفل پازیشن 3 مکسڈ ٹیم مقابلے میں دن کا پہلا سونے کا تمغہ جیتا۔ دونوں نے رائفل میں نزدیکی مقابلے میں سیرہی کولش اور انا الینا کی یوکرین ٹیم کو 31-29 سے ہرایا۔ اس کے بعد چین سنگھ، سوپنیل کسالے اور نیرج کمار کی موجودگی والی مردوں کی پازیشن 3 ٹیم نے امریکہ کو فائنل میں 47-25 سے ہراکر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے جمعہ کو ایک چاندھی اور کانسے کا تمغہ بھی جیتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔