ٹوکیو اولمک: ہندوستان 41 سال بعد ہاکی کے سیمی فائنل میں پہنچا

انڈیا 1980 میں آخری بار طلائی تمغہ جیتنے کے بعد 2021 میں سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ ہندوستان نے پچھلے ریو اولمپکس میں آخری مقام حاصل کیا تھا۔ سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ اب بیلجیم سے ہوگا۔

تصوی آئی اے این ایس
تصوی آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ٹوکیو: ہندوستان نے گریٹ برطانیہ کو کوارٹر فائنل میں اتوار کے روز تین۔ ایک سے شکست دے کر 41 برسوں کے طویل وقفے کے بعد ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ انڈیا 1980 میں آخری بار طلائی تمغہ جیتنے کے بعد 2021 میں سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ ہندوستان نے پچھلے ریو اولمپکس میں آخری مقام حاصل کیا تھا۔ سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ اب بیلجیم سے ہوگا۔ ٹیم انڈیا نے اپنے دفاع میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور برطانیہ کو پنالٹی کارنر سے گول کرنے سے روکے رکھا۔

ہاکی انڈیا نے ہندوستان کی اس کامیابی پر ٹوئٹر کے ذریعہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے "حیرت انگیز، منفرد اور ناقابل یقین" قرار دیا۔ ہندوستان نے میچ میں 0-2 کی برتری حاصل کرنے کے بعد تیسرے کوارٹر کے آخری منٹ میں برطانیہ کو ایک گول دے دیا اور اسکور 1-2 ہوگیا۔ ہندوستان نے تین منٹ باقی رہتے ہوئے 57 ویں منٹ میں ہاردک سنگھ کے گول سے 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔


اس گول نے ہندوستان کی فتح کو یقینی بنایا اور اسے 41 سال بعد پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچا دیا، جہاں اب اس کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہندوستان نے میچ کے ساتویں منٹ میں دلپریت سنگھ کے گول سے برتری حاصل کر لی۔ ہندوستان نے دوسرے کوارٹر کے آغاز پر یعنی 16 ویں منٹ میں گرجنت سنگھ کے گول سے 0-2 کی برتری قائم کرلی۔ بھارت نے ہاف ٹائم تک اپنے دو گول کی برتری برقرار رکھی۔ اگرچہ اسے تیسرے کوارٹر کے آخر میں ایک گول کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آخری کوارٹر میں تین منٹ باقی رہتے مزید ایک گول کرکے جیت اپنے نام کرلی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔