ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ کے تاریخی میدان ’لارڈس‘ میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی نے تاریخ کا کیا اعلان

ڈبلیو ٹی سی کا فائنل مقابلہ 11 جون سے 15 جون کے درمیان کھیلا جائے گا، فائنل میچ کے لیے ایک دن بطور ’ریزرو ڈے‘ رکھا گیا ہے، اگر خراب موسم یا بارش کی وجہ سے کھیل رکا تو 16 جون کو بھی میچ جاری رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل مقابلہ کے لیے آج تاریخ کا اعلان آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے کر دیا۔ اس ٹورنامنٹ کا خطابی مقابلہ تاریخی میدان لارڈس میں کھیلا جائے گا جس کے لیے 11 جون سے 15 جون تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ فائنل میچ کے لیے ایک ’ریزرو ڈے‘ بھی رکھا گیا ہے۔ اگر خراب موسم یا بارش کی وجہ سے کھیل رکا تو میچ 16 جون کو بھی جاری رہے گا۔

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے موجودہ حالات پر نظر ڈالیں تو ہندوستان کی رینکنگ 1 ہے اور آسٹریلیا کو دوسرا مقام حاصل ہے۔ حالانکہ دونوں ہی ٹیموں کو ابھی کئی ٹیسٹ میچ مزید کھیلنے ہیں، یعنی رینکنگ میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ پھر بھی قوی امید ہے کہ فائنل مقابلہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فی الحال ہندوستانی ٹیم 9 میچوں میں 6 جیت اور 68.52 پی سی ٹی کے ساتھ سرفہرست ہے اور آسٹریلیا 12 میچوں میں 8 جیت اور 62.50 پی سی ٹی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔


دیگر ٹیموں کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ تیسرے، بنگلہ دیش چوتھے اور انگلینڈ پانچویں مقام پر ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی بڑا الٹ پھیر کر آگے بڑھنے کا مادہ موجود ہے، اس لیے ہندوستان اور آسٹریلیا کی کوشش ہوگی کہ اپنے آئندہ کے میچوں میں بہترین کارکردگی بنائے رکھے۔ ابھی ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں 10 مزید میچ کھیلنے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش سے 2، نیوزی لینڈ سے 3 اور آسٹریلیا سے 5 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ان مقابلوں میں شکست و فتح اور ڈرا ظاہر طور پر پوائنٹس ٹیبل کا ایکویشن بدل سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔