فیفا ’لوگو‘ کی نمبر پلیٹ تقریباً نصف ملین ڈالر میں فروخت
محکمہ ٹریفک نے کہا کہ ورلڈ کپ کے ’لوگو‘ والی یہ نمبر پلیٹس جون میں گاڑیوں پر لگائی جائیں گی۔
دوحہ: قطر کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک آن لائن نیلامی میں فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے لوگو والی 50 نمبر پلیٹیں فروخت کی ہیں، جس میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 1.8 ملین قطری ریال ($ 495,000) میں فروخت ہوئی ہے۔ محکمہ ٹریفک نے کہا کہ ورلڈ کپ کے ’لوگو‘ والی یہ نمبر پلیٹس جون میں گاڑیوں پر لگائی جائیں گی۔
اسپوتنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں خصوصی نمبروں والی پلیٹوں کی نیلامی بہت مقبول ہے۔ آٹھ سال قبل ایک شخص نے 333355 نمبر کو نیلامی میں 200 ملین ریال ($ 55 ملین) میں خریدا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو گاڑی کا مخصوص نمبر خریدنے کا حق ملا ہے انہیں اسے دو دن کے اندر ادا کرنا ہو گا ورنہ ان پر اسے خریدنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔