سونم نے اولمپک میڈلسٹ ساکشی کو ایک مرتبہ پھر شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا

سونم کو طلائی اور ساکشی کو چاندی کا تمغہ ملا۔ اس وزن کے زمرے میں مدھیہ پردیش کی پشپا اور ہریانہ کی منیشا کو برونز میڈل ملا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

آگرہ: ہریانہ کی سونم نے ایک بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے اولمپک کی برونز میڈلسٹ پہلوان ریلوے کی ساکشی ملک کو ٹاٹا 23 ویں سینئر خاتون قومی کشتی مقابلے میں ہفتہ کو 62 کلوگرام زمرے میں ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ مقابلہ کا افتتاح اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے کیا۔ مقابلے میں سب کی نگاہیں اسٹار پہلوان ساکشی پر مرکوز تھیں۔ ساکشی فائنل تک تو پہنچیں لیکن سونم نے انہیں شکست دے دی۔ سونم کو طلائی اور ساکشی کو چاندی کا تمغہ ملا۔ اس وزن کے زمرے میں مدھیہ پردیش کی پشپا اور ہریانہ کی منیشا کو برونز میڈل ملا۔

ریو اولمپکس میں برونز جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ساکشی کو ابھی تک اولمپک کوٹہ نہیں ملا ہے۔ رواں سال جولائی اگست میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے لئے اب تک صرف ایک خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے عالمی چیمپئن شپ میں برونز کی بدولت ٹوکیو اولمپک کا کوٹہ حاصل کیا ہے۔ ہندوستانی پہلوانوں کو آنے والے مہینوں میں کوٹہ حاصل کرنے کے دو مواقع ملیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔