گوانتانامو بے میں قیدیوں کو کورونا ویکسین دینے کا منصوبہ ترک
جان کربی نے کہا کہ گوانتانامو بے جیل کے کسی قیدی کو ویکسین نہیں دیئے گئے ہیں۔ ہم اسے آگے بڑھانے کے منصوبے کو روک رہے ہیں، ہم سیکورٹی پروٹوکول پر نظرثانی پر زور دے رہے ہیں۔
واشنگٹن: گوانتانامو بے جیل میں قیدیوں کو کورونا ویکسین دینے کا منصوبہ ترک کر دیا۔ پنٹاگن کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ گوانتاناموبے میں کسی بھی قیدی کو کورونا ویکسین فی الحال نہیں دی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جان کربی کے بیان پر تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بجٹ اجلاس میں خواتین بل منظور کرائے جانے کا مطالبہ
جان کربی نے مزید کہا ’’گوانتانامو بے جیل کے کسی قیدی کو ویکسین نہیں دیئے گئے ہیں۔ ہم اسے آگے بڑھانے کے منصوبے کو روک رہے ہیں، ہم سیکورٹی پروٹوکول پر نظرثانی پر زور دے رہے ہیں۔ ہم اپنے فوجیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کے پابند ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : خوبصورتی اور سریلی آواز کی ملکہ تھیں ثریا
اس سے قبل امریکی پارلیمنٹ میں اقلیتی رہنما کیون میک کارٹی نے ٹوئٹ کیا تھا ’’صدر جو بائیڈن نے ہمیں بتایا کہ ان کا اس وائرس کو شکست دینے کا منصوبہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘انہوں نے ہمیں کبھی نہیں بتایا کہ امریکیوں سے پہلے دہشت گردوں کو ویکسین دیئے جانے ہیں‘‘۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری کے آغاز میں گوانتانامو بے بحری اڈے کے ملازمین کی ویکسینیشن شروع ہوئی۔ گوانتاناموبے میں کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔