سندھو کی خواہش کہ وہ تیسرا اولمپک تمغہ جیتیں

سندھو نے کہا کہ دباؤ کے ساتھ ساتھ بہت سی ذمہ داریاں بھی آتی ہیں لیکن میرے لیے پرسکون رہنا اور ایک وقت میں ایک میچ کولینا ضروری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو نے کہا ہے کہ وہ اپنا تیسرا اولمپک تمغہ جیتنا چاہتی ہیں۔سندھو نے بدھ کو گروپ ایم کے اپنے آخری میچ میں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کے خلاف 21-5، 21-10 سے جیت کے بعد یہ بات کہی۔

سندھو واحد ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جنہوں نے ریو 2016 میں چاندی اور ٹوکیو 2020 میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ 29 سالہ سندھو کے پاس اولمپکس میں انفرادی مقابلوں میں تین تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بننے کا موقع ہے۔


انہوں نے کہاکہ ’’میں تیسرا تمغہ جیتنا چاہتی ہوں۔‘‘ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب لوگ مجھے کہتے ہیں کہ ہم تم سے تمغے چاہتے ہیں۔" اس دباؤ کے ساتھ ساتھ بہت سی ذمہ داریاں بھی آتی ہیں لیکن میرے لیے پرسکون رہنا اور ایک وقت میں ایک میچ کولینا ضروری ہے۔ میں آسان فتح کی توقع نہیں کر سکتی۔ مجھے تمغہ جیتنے کے لیے بہت جدوجہد کرنی پڑے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔