پیرس اولمپکس: پی وی سندھو نے ایسٹونیائی کھلاڑی کو دی شکست، بیڈمنٹن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچیں
ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے پیرس اولمپکس میں ایسٹونیائی کھلاڑی کرسٹن کوبا صرف 34 منٹ میں 21-5، 21-10 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی
پیرس: ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو بدھ کو پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے سنگلز گروپ ایم میچ میں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کو 21-5، 21-10 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
لا چیپل ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں سندھو نے کرسٹن کوبا کے خلاف پہلا گیم شروع ہونے کے بعد لگاتار 8 پوائنٹس حاصل کئے اور اس گیم کو 21-5 سے اپنے نام کیا۔
اسٹونیائی شٹلر نے دوسرے گیم میں سندھو کو سخت مقابلہ دیا لیکن وہ سندھو کے جارحانہ کھیل کا مقابلہ نہیں کر سکی۔ سندھو نے دوسرے گیم میں کوبا پر 21-10 سے جیت درج کی۔ دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو نے کوبا کو محض 34 منٹ میں ہی شکست دے دی۔
پی وی سندھو کا مقابلہ پری کوارٹر فائنل میں یوتھ اولمپک چیمپئن ہی بِنگ جیاؤ سے ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل سندھو نے راؤنڈ مقابلہ میں مالدیپ کی فاطمہ نباہا عبدالرزاق کو شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ سندھو ریو اولمپکس میں نقرئی اور ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔