پیرس پیرالمپکس 2024: اونی لیکھرا کے بعد نشانہ باز سوروپ اُنہالکر سے بھی طلائی تمغہ کی امید
تیسرے دن بھی کھلاڑی بہتر مظاہرہ کرتے ہیں تو پیرا شوٹنگ، پیرا سائیکلنگ میں گولڈ سمیت 4 تمغے ہندوستان کی جھولی میں آسکتے ہیں۔
پیرس پیرالمپکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اب تک شاندار مظاہرہ کیا ہے اور ابتدائی دور میں ہی 4 تمغے جیت کر اپنی طاقت کا احساس پوری دنیا کو کرا دیا ہے۔ دوسرے دن ہندوستن کی جھولی میں طلائی تمغہ سمیت کُل 4 میڈل آئے جس میں سے 3 نشانہ بازی میں ہی ملے۔ اب سبھی کی نظریں تیسرے دن کے کھیل پر ہے جہاں نشانہ باز سوروپ اُنہالکر مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ1 میں اتریں گے۔ آج پیرا شوٹنگ سمیت پیرا سائکلنگ میں بھی گولڈ سمیت 4 تمغوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ حالانکہ میڈل جیتنے کے لیے ہندوستانی کھلاڑیوں کو میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا۔
30 اگست کو ہندوستانی کھلاڑیوں نے جس طرح کا کھیل دکھایا ہے اس سے پوری توقع ہے کہ اس مرتبہ ہندوستانی دستہ گزشتہ پیرالمپکس کے ریکارڈ کو آسانی سے پیچھے چھوڑ دے گا۔ قابل ذکر رہے کہ 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ1 ایونٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے اَونی لیکھرا نے ہندوستان کو پہلا گولڈ دلایا ہے اور اب سوروپ اُنہالکر سے بھی کچھ اس طرح کی امیدیں وابستہ ہیں۔
پیرس پیرالمپکس میں تیسرے دن ہندوستان کا پروگرام (ہندوستانی وقت کے مطابق):
نشانہ بازی:
مینس 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ 1 (کوالیفکیشن): سوروپ اُنہالکر – دوہپر 01.00 بجے۔
ویمنس 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 (کوالیفکیشن): روبینہ فرانسس – سہ پہر 03.30 بجے۔
ٹریک سائیکلنگ:
ویمنس 500 میٹر ٹائم ٹرائل سی 3-1 (کوالیفکیش): جیوتی گڈیریا – دوپہر 01.30 بجے
مینس 1,000 میٹر ٹائم ٹرائل سی 3-1 (کوالیفکیشن): ارشد شیخ – دوپہر 01.49 بجے
کشتی رانی:
مکسڈ پی آر 3 ڈبل اسکلس (ریپ چینج): ہندوستان (انیتا اور نارائن کونگناپلّے) – سہ پہر 03.00 بجے
تیر اندازی:
ویمنس کمپاؤنڈ (1/8 ایلیمنیشن 2): سریتا دیوی بمقابلہ ایلونورا سارتی (اٹلی) – شام 07.00 بجے
ویمنس کمپاؤنڈ (1/8 ایلیمنیشن 8): سریتا دیوی بمقابلہ ماریانا جونیگا (چلی) – رات 08.59 بجے
ایتھلیٹکس:
مرد بھالا پھینک ایف 57 (میڈل ایونٹ): پروین کمار – رات 10.30 بجے
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔