پیرس اولمپک 2024: منو بھاکر نے اپنے تیسرے تمغہ کی امیدیں رکھیں زندہ، 25 ایم پسٹل کے فائنل میں بنائی جگہ

ہندوستان کی خاتون شوٹر منو بھاکر نے 590 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفکیشن راؤنڈ میں دوسرا مقام حاصل کیا اور فائنل میں جگہ پختہ کر لی، اب ان سے ہندوستان کو مزید ایک تمغہ کی امید بڑھ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>خاتون شوٹر منو بھاکر، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/TheKhelIndia">@TheKhelIndia</a></p></div>

خاتون شوٹر منو بھاکر، تصویر@TheKhelIndia

user

قومی آوازبیورو

پیرس اولمپک 2024 میں ہندوستان کو اب تک 3 تمغے حاصل ہوئے ہیں، اور تینوں ہی تمغے شوٹنگ کے ایونٹس میں ملے ہیں۔ ان 3 تمغوں میں سے 2 تمغے ہندوستان کی خاتون شوٹر منو بھاکر کی کارکردگی سے ملے ہیں، اور اب وہ اپنے تیسرے تمغے کی طرف قدم بڑھا چکی ہیں۔ یعنی ہندوستان کو چوتھا تمغہ بھی شوٹنگ میں حاصل ہو سکتا ہے۔

دراصل منو بھاکر نے آج 25 ایم پسٹل کے کوالیفکیشن مقابلے میں پختہ نشانہ لگاتے ہوئے فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔ فائنل مقابلہ کل دوپہر ایک بجے سے کھیلا جائے گا۔ آج خواتین کے 25 ایم پسٹل کوالیفکیشن مقابلے میں ہندوستان کی طرف سے دو خاتون کھلاڑی منو بھاکر اور ایشا سنگھ میدان میں تھیں۔ پریسزن مقابلہ جب ختم ہوا تو منو بھاکر تیسرے مقام پر اور ایشا سنگھ 10ویں مقام پر تھیں۔ فائنل میں پہنچنے کے لیے 8 رینک حاصل کرنا ضروری تھا اور ایشا سنگھ مقابلے میں تھیں۔ لیکن جب ریپڈ راؤنڈ شروع ہوا تو ایشا سنگھ پیچھے ہوتی چلی گئیں اور 18ویں مقام پر ان کا اختتام ہوا۔


منو بھاکر نے جہاں پریسزن مقابلے کے تحت تین سیریز میں 294 پوائنٹس حاصل کیے، وہیں ایشا سنگھ نے اس زمرہ میں 291 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ ریپڈ زمرہ میں کی تین سیریز میں منو بھاکر نے زبردست کارکردگی پیش کرتے ہوئے 300 میں سے 296 پوائنٹس حاصل کر لیے اور ایشا سنگھ محض 290 پوائنٹس ہی حاصل کر سکیں۔ اس طرح مجموعی طور پر منو بھاکر نے جہاں 590 پوائنٹس حاصل کیے وہیں ایشا سنگھ کو 581 پوائنٹس ملے۔

25 ایم پسٹل کے اس مقابلے میں پہلا مقام ہنگری کی میجر ویرونکا نے حاصل کیا جنھوں نے مجموعی طور پر 592 پوائنٹس حاصل کیے۔ یہ منو بھاکر سے محض 2 پوائنٹس ہی زیادہ ہیں۔ ظاہر ہے دونوں کے درمیان بہت قریبی مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ایران کی ہانیہ روستامیاں (588 پوائنٹس) کو تیسرا، ویتنام کی تھو ونھ (587 پوائنٹس) کو چوتھا، چین کی نان ژاؤ (586 پوائنٹس) کو پانچواں، کوریا کی جین ینگ (586 پوائنٹس) کو چھٹا، فرانس کی کیملے جیڈریزویسکی (585 پوائنٹس) کو ساتواں اور امریکہ کی کیٹیلن مورگان (585 پوائنٹس) کو آٹھواں مقام حاصل ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔