پیرس اولمپک 2024: دھیرج اور انکیتا نے نشانے پر مارا تیر، انڈونیشیا پر ہندوستان کی 1-5 سے فتح، کوارٹر فائنل میں داخل

اب مکسڈ آرچری کے کوارٹر فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ آج شام 5.45 بجے اسپین یا چین کے ساتھ ہوگا، یہ میچ ہندوستان کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اتریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی تیر انداز دھیرج اور انکیتا، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/sportwalkmedia">@sportwalkmedia</a></p></div>

ہندوستانی تیر انداز دھیرج اور انکیتا، تصویر@sportwalkmedia

user

قومی آواز بیورو

پیرس اولمپک 2024 میں مکسڈ آرچری مقابلے میں آج ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں شامل دھیرج بومادیورا اور انکیتا بھگت نے اپنے افتتاحی میچ میں انڈونیشیائی ٹیم کے ڈیانندا اور عارف کو شکست دے کر ہندوستان کی امیدیں اس ایونٹ میں روشن کر دی ہیں۔

تیر اندازی کے اس ایونٹ میں ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم نے پوائنٹس کے اعتبار سے بہ آسانی 1-5 سے جیت حاصل کر لی، لیکن اس اسکور کے لیے دھیرج اور انکیتا کی تعریف کرنی ہوگی۔ دونوں نے بہترین نشانہ اور تال میل کا مظاہرہ کیا۔ اس وہج سے مخالف ٹیم پر دباؤ بنا اور ہندوستانی ٹیم کے لیے کوارٹر فائنل کا راستہ ہموار ہو گیا۔


اب اس ہندوستانی ٹیم کا اگلا مقابلہ ہندوستانی وقت کے مطابق آج شام 5.45 بجے کھیلا جائے گا۔ اس کوارٹر فائنل مقابلے میں اسپین یا چین کی ٹیم سے ہندوستان مد مقابل ہوگا۔ یہ میچ ہندوستانی ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس میں جیت حاصل کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل ہو جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔