مہاراشٹر: سپریم کورٹ نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے کی دی منظوری، حکومت کے خلاف عرضی خارج

عرضی دہندہ نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے سے متعلق مہاراشٹر حکومت کے فیصلہ کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، وہاں سے راحت نہیں ملنے کی صورت میں سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے دو شہروں اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے کو لے کر جاری تنازعہ آج اس وقت ختم ہو گیا جب سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کو منظوری دے دی۔ عدالت عظمیٰ نے ان شہروں کے نام بدلنے کا فیصلہ درست ٹھہرایا اور اس کے خلاف داخل عرضی کو خارج کرنے کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر حکومت نے اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سنبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام بدل کر دھاراشیو رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے خلاف عرضی دہندہ نے سب سے پہلے بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کو درست ٹھہرایا تھا جس کے بعد عرضی دہندہ نے سپریم کورٹ پہنچ کر اپنی بات رکھی تھی۔ انھیں امید تھی کہ عدالت عظمیٰ مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ کیے گئے اس فیصلے پر روک لگائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔


آج اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے جسٹس رشی کیش رائے نے کہا کہ کسی علاقہ میں رہنے والے لوگوں کے لیے جگہ کے نام کو لے کر اتفاق اور عدم اتفاق ہمیشہ رہے گا۔ انھوں نے یہ سوال بھی سامنے رکھا کہ کیا عدالتوں کو اس طرح کے مسائل کا حل عدالتی تجزیہ سے کرنا چاہیے؟ اگر ان کے پاس نام بدلنے یا دوبارہ نام رکھنے کی طاقت ہے، تو پھر وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ نام بدلنا حکومت کے اختیار میں ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔