برتھ ڈے گرل میرابائی تمغہ سے محروم رہی، 114 کلوگرام وزن نہیں اٹھا سکی

میرا بائی کے پاس اپنی سالگرہ پر تاریخ رقم کرنے کا موقع تھا، لیکن وہ اس سے محروم ہوگئیں۔ میرا بائی 114 کلو گرام کا وزن اٹھانے میں ناکام رہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پیرس اولمپکس 2024 میں کل یعنی 7 اگست  ہندوستان کے لیے مایوس کن دن رہا ۔پہلے ونیش پھوگاٹ ڈسکوالیفائی ہوئیں اور دن کے اختتام پر میرا بائی چانو سے ویٹ لفٹنگ میں تمغے کی توقع تھی لیکن انہوں نے بھی مایوس کیا۔ وہ کلین اینڈ جرک کی اپنی آخری کوشش میں 114 کلو وزن نہیں اٹھا سکی اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔

ایونٹ کے بعد میرا بائی چانو نے کہا کہانہوں  نے بہت زیادہ انجریز کا سامنا کیا ہے، اس طرح ہر کھلاڑی کے ساتھ کبھی اچھا اور کبھی برا ہوتا ہے، انہوں  نے ٹوکیو میں ہندوستان کو سلور دلایا تھا، یہ ایک کوشش تھی۔ اس بار وہ ہندوستان کے لیے تمغہ نہ لانے کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ اس نے مزید وضاحت کی کہ یہ ان کی  ماہواری کا تیسرا دن تھا، اس لیے یہ ایک جدوجہد تھی۔ انہوں  نے اپنا بہترین دیا، لیکن یہ ان کے  نصیب میں نہیں تھا۔


میرا بائی آج 8 اگست کو 30 سال کی ہو گئی ہیں۔ ایسے میں میرا بائی کے پاس اپنی سالگرہ پر تاریخ رقم کرنے کا موقع تھا، لیکن وہ اس سے محروم ہو گئیں۔ 49 کلوگرام وزن کے زمرے میں حصہ لینے والی میرابائی نے اسنیچ راؤنڈ میں شاندار کوشش کی اور اس راؤنڈ کے بعد تیسرے نمبر پر رہیں۔ انہوں نے اس راؤنڈ میں 88 کلو گرام کا بہترین وزن اٹھایا تھا۔ اس کے بعد کلین اینڈ جرک میں ان سے کافی توقعات وابستہ تھیں لیکن یہاں مایوسی ہاتھ لگی ۔

کلین اینڈ جرک میں اپنی پہلی کوشش میں میرابائی نے 111 کلو وزن اٹھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔ اس کے بعد انہوں نے فوری طور پر دوسری کوشش میں یہ 111 کلو گرام وزن اٹھایا اور میڈل کا دعویٰ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کلین اینڈ جرک کی تیسری اور آخری کوشش میں 114 کلو وزن اٹھانے کا انتخاب کیا۔ لیکن وہ اسے کامیابی سے نہ اٹھا سکیں اور چوتھے نمبر پر رہ کر پیرس اولمپکس سے باہر ہو گئیں۔


میرابائی کے پاس اولمپک میں تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے کا موقع تھا۔ وہ اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی ویٹ لفٹر بن سکتی تھیں۔ ان سے پہلے کرنم مالیشوری نے سڈنی 2000 میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ ان کا یہ ریکارڈ میرا بائی نے ٹوکیو میں چاندی کا تمغہ جیت کر توڑا تھا۔

30 سالہ میرا بائی چانو نے گزشتہ ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ پھر اس نے 202 کلوگرام (87 کلوگرام اور 115 کلوگرام) وزن اٹھا کر یہ تمغہ جیتا۔ ٹوکیو اولمپکس کے بعد ان کی بہترین کارکردگی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں تھی، جہاں انہوں نے 201 کلوگرام (88 کلوگرام اور 113 کلوگرام) وزن اٹھایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔