’ہمیں تنہا چھوڑ دیں، میں اور ثانیہ کوئی جواب نہیں دیں گے‘، طلاق سے متعلق سوال پر شعیب ملک کی دو ٹوک
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کچھ ایسے قانونی بندھن میں بندھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ طلاق کا اعلان نہیں کر سکتے، دراصل انھیں کچھ پیشہ ورانہ معاہدوں کو ایک ساتھ پورا کرنا ہے۔
ہندوستان کی ’ٹینس سنسنی‘ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے درمیان طلاق کو لے کر افواہ اپنے عروج پر ہے۔ حالانکہ اس درمیان دونوں نے ایک ریئلٹی ٹاک شو سے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ اب لوگوں کو یہ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ دونوں طلاق لینے والے ہیں یا نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں نے ہی ابھی تک طلاق کی خبروں پر کچھ بھی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مبینہ طور پر قانونی ایشوز ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو طلاق کا اعلان کرنے سے روک رہے ہیں۔
اس درمیان شعیب ملک سے ان کے اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کو لے کر چل رہی خبروں سے متعلق ایک صحافی نے سوال کر دیا۔ اس پر انھوں نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کچھ ایسی بات کہی جس کی امید صحافی کو یقیناً نہیں ہوگی۔ شعیب ملک نے ایک نیوز پورٹل سے کہا کہ ’’یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے۔ اسے چھوڑ دینا چاہیے۔‘‘ اتنا ہی نہیں، شعیب نے یہ بھی کہا کہ ’’ثانیہ اور میں الگ ہونے کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیں گے۔‘‘
بتایا جاتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کچھ ایسے قانونی بندھن میں بندھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ طلاق کا اعلان نہیں کر سکتے۔ دراصل انھیں کچھ پیشہ ورانہ معاہدوں کو ایک ساتھ پورا کرنا ہے۔ اس میں ان کا او ٹی ٹی شو ’دی مرزا ملک شو‘ بھی شامل ہے۔ یعنی دونوں میں سے کسی نے بھی اگر ’طلاق ہونے‘ کے بارے میں کچھ بھی اشارہ دیا تو ان کے لیے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔