ہندوستانی تلوارباز بھوانی دیوی نے رقم کی تاریخ، عالمی چمپئن میساکی ایمورا کو 10-15 سے دی شکست

ایشیائی تلواربازی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں ہندوستان کی بھوانی دیوی نے جاپان کی میساکی ایمورا کو 10-15 سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پختہ کر لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بھوانی دیوی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بھوانی دیوی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ایشیائی تلواربازی مقابلہ میں ہندوستان کی تلوار بھوانی دیوی نے آج اس وقت ایک نئی تاریخ رقم کر دی جب سیمی فائنل میں عالمی چمپئن میساکی ایمورا کو 10-15 سے شکست دے دی۔ ایشین فینسنگ چمپئن شپ میں بھوانی نے موجودہ عالمی چمپئن کو شکست دینے کے ساتھ ہی ہندوستان کے لیے اب تک کا پہلا تمغہ پختہ کر دیا ہے۔ بھوانی کی کارکردگی ٹوکیو اولمپک میں بھی بہت شاندار رہی تھی، لیکن وہ تمغہ لانے سے محروم رہ گئی تھیں۔

بھوانی دیوی نے کوارٹر فائنل مقابلے میں جاپان کی میساکی ایمورا کو 10-15 سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پختہ کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھوانی نے اس چمپئن شپ میں ہندوستان کا پہلا تمغہ بھی طے کر دیا۔ بھوانی عالمی چمپئن پر آج پوری طرح سے حاوی دکھائی دیں اور انھوں نے میساکی کو میچ میں واپسی کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔


قابل ذکر ہے کہ میساکی ایموارا خاتون تلوار بازی میں موجودہ عالمی چمپئن ہیں اور ان کے خلاف بھوانی کی کارکردگی یقیناً قابل تعریف ہے۔ اس جیت کے بعد بھوانی کو آگے کے مقابلوں کے لیے حوصلہ یقینی طور پر بڑھا ہے۔ بھوانی کی کارکردگی ایشیائی تلورباری چمپئن شپ میں اب تک نہایت عمدہ رہی ہے۔ کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھوانی نے جاپانی کی سیری اوزاکی کو 11-15 سے ہرایا تھا۔ سیری 2022 عالمی چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔