ہاکی: سیمی فائنل میں ہندوستان کی جرمنی کے ہاتھوں شکست، کانسے کا تمغہ جیتنے کا ابھی بھی موقع

ہاکی کے سیمی فائنل میں ہندوستان  کو جرمنی کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت ٹیم انڈیا کے پاس کانسے کا تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مردوں کے ہاکی کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان کو جرمنی کے خلاف دو کے مقابلے تین گولوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کا 44 سال کے طویل انتظار کے بعد گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔سیمی فائنل کے  آخری کوارٹر میں ہندوستان نے گول کیپر کو تبدیل کیا لیکن جرمنی کے ساتھ اسکور برابر نہ کرسکا۔ شمشیر نے آخری لمحات میں بہت اچھا شاٹ لگایا لیکن وہ گیند کو جال کے اندر نہ ڈال سکے۔ ہندوستان کے پاس ابھی بھی کانسے کاتمغہ جیتنے کا موقع ہے اور اس کے لیے اس کا  8 اگست کو مقابلہ ہوگا۔

ہندوستان نے پہلے کوارٹر میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن دوسرے کوارٹر میں جرمنی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 منٹ کے اندر ہی 2 گول کر دیئے۔ ہندوستانی ٹیم کو کافی پنالٹی کارنر مل رہے تھے لیکن انہیں گول میں تبدیل نہ کرنا ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ تیسرے کوارٹر میں کپتان ہرمن پریت سنگھ نے آخر کار پینلٹی کارنر پر گول کر کے میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔ جرمنی نے چوتھے اور آخری کوارٹر میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جس کے نتیجے میں جرمنی نے میچ کے 54ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول کر دیا۔ یہاں تک کہ ہندوستان نے آخری منٹوں میں گول کیپر پی آر سریجیش کو متبادل بنایا اور 12ویں کھلاڑی کو میدان میں اتارا۔ اس کے باوجود بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔


ہندوستان کے پاس  1980 کے بعد پہلی بار ہاکی کے فائنل میں پہنچنے کا موقع تھا۔ ہندوستان نے 1980 کے اولمپک کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا، لیکن اس جیت کو 44 سال گزر چکے ہیں لیکن ٹیم انڈیا کبھی بھی اولمپک گیمز کے فائنل میں نہیں پہنچ پائی ہے۔ ویسے تو اس بار بھی گولڈ میڈل کی امید ختم ہوگئی ہے لیکن ہندوستان کے پاس اب بھی کانسے کا تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔ اولمپک میں ہندوستان کے اب تک سب سے زیادہ تمغے صرف ہاکی میں آئے ہیں۔ اب تک، ہندوستان نے ہاکی میں 12 تمغے جیتے ہیں جن میں 8 گولڈ، 1 سلور اور 3 برانز شامل ہیں اور اب ٹیم کے پاس اس تعداد کو بڑھا کر 13 تمغے کرنے کا موقع ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔