یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز کو شکست، انگلینڈ اور اسپین کے درمیان ہوگا فائنل

انگلش اسٹرائیکر ہیری کین نے پہلے ہاف کے 18ویں منٹ میں بال گول پوسٹ میں پہنچا کر میچ 1-1 گول سے برابر کر دیا، اس کے بعد اولی واٹکنز کا آخری لمحے میں کیا جانے والا گول فیصلہ کن ثابت ہوا

<div class="paragraphs"><p>گول کرنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے اولی واٹکنز / Getty Images</p></div>

گول کرنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے اولی واٹکنز / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

برلن: انگلینڈ نے سیمی فائنل میں طاقتور نیدرلینڈز کو 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار یورو کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ 15 جولائی کو اسپین سے ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل جرمنی کے شہر برلن میں کھیلا جائے گا۔ جمعرات کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا لیکن میچ کے آخری لمحے میں انگلش کھلاڑی اولی واٹکنز کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

میچ شروع ہونے کے بعد ساتویں منٹ میں نیدرلینڈز کے اٹیکنگ مڈفیلڈر زاوی سمنس نے گول کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلوائی جو زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور ہیری کین نے وی اے آر ریویو کے بعد 18ویں منٹ میں نیچے دائیں کونے میں عمدہ شاٹ لگا کر فاول پلے پنالٹی کو گول میں تبدیل کر دیا۔

پہلے ہاف میں انگلش ٹیم مخالف ٹیم پر حاوی دکھائی دی لیکن دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے لیکن کسی بھی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔


اسی دوران دوسرے ہاف کے آخری منٹ میں اولی ویٹکنس نے گول کر کے نیدرلینڈز پر 1-2 کی برتری حاصل کر لی اور اضافی وقت میں بھی یہ برتری برقرار رہی۔ یدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد انگلش ٹیم ایک مرتبہ پھر یورو چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے لیکن اس بار انگلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی غیرملکی سرزمین پر یورو چیمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی۔

واٹکنز نے جیت کے بعد کہا، ’’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں! میں آخر میں میدان سے باہر نہیں آنا چاہتا تھا کیونکہ میں یہ سب کچھ اپنے اندر جذب کر لینا چاہتا تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے کبھی اتنی بہتر فٹبال کھیلی ہے۔ میں نے نہیں سوچا تھا کہ میں یورو 2024 میں انگلینڈ کے لیے کھیلوں گا، لیکن میں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔‘‘


انگلینڈ نے 2021 کے یورو چیمپئن کا فائنل اٹلی کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلا تھا جس میں اسے پینلٹیز پر 2-3 گول سے شکست ہوئی تھی۔ انگلش ٹیم کے پاس یورو چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کا سنہری موقع ہے لیکن مدِ مقابل ہسپانوی ٹیم کو بھی ایونٹ کا فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔